اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

عقیقہ کا کیا طریقہ ہے اور اس کا گوشت کون کون کھا سکتا ہے؟

عقیقہ کا کیا طریقہ ہے اور اس کا گوشت کون کون کھا سکتا ہے؟

علیکم السلامعقیقہ یہ ہے کہ انسان اپنے بچے کی ولادت کے بعد ساتویں دن ایسے جانور کی قربانی کرے جو قربانی کے تمام شرائط رکھتا ہو۔ یعنی اس میں کوئی عیب نہ ہو، کمزور نہ ہو اور بہتر یہ ہے کہ وہ جانور گوسفند ہو۔عقیقہ کا مقصد یہ ہے کہ اس کے واسطے بچہ بلاوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ روایت میں ہے کہ مستحب ہے ساتویں دن بچے کا عقیقہ کیا جائے نہیں تو بلوغ تک اور بلوغ کے بعد انسان خود آخری دم تک اپنا عقیقہ خود کروا سکتا ہے۔بہتر ہے لڑکے کے لیے عقیقہ کا جانور نر اور لڑکی کے مادہ ہو۔عقیقہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھے: «یٰا قَوْمِ إِنِّی بَرِی‌ءٌ مِمّٰا تُشْرِکُونَ إِنِّی وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمٰاوٰاتِ وَ الْأَرْضَ حَنِیفاً مُسْلِماً وَ مٰا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلٰاتِی وَ نُسُکِی وَ مَحْیٰایَ وَ مَمٰاتِی لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰالَمِینَ لٰا شَرِیکَ لَهُ وَ بِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ اللَّهُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ بِسْمِ اللَّهِ وَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَقَبَّلْ مِنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ» فلان بن فلان کی جگہ بچے اور اس کے باپ کا نام لے۔ذبح کرنے کے بعد یہ دعا پڑھے: «وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمٰاوٰاتِ وَ الْأَرْضَ حَنِیفاً مُسْلِماً وَ مٰا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ إِنَّ صَلٰاتِی وَ نُسُکِی وَ مَحْیٰایَ وَ مَمٰاتِی لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰالَمِینَ لٰا شَرِیکَ لَهُ اللَّهُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ»نیز یہ دعا پڑھے: «بِسْمِ اللَّهِ وَ بِاللَّهِ اللَّهُمَّ عَقِیقَةٌ عَنْ فُلَانٍ لَحْمُهَا بِلَحْمِهِ وَ دَمُهَا بِدَمِهِ وَ عَظْمُهَا بِعَظْمِهِ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ وِقَاءً لآِلِ مُحَمَّدٍ ص»مستحب ہے کہ ذبح کرنے کے بعد جانور کی ہڈیوں کو نہ توڑا جائے، بلکہ جوڑوں سے انہیں الگ کیا جائے۔ مستحب ہے عقیقہ کا گوشت پکا کر مومنین کے درمیان تقسیم کیا جائے اور بچے کے ماں باپ اس گوشت یا اس میں پکے کھانے کو نہ کھائیں۔مستحب ہے اگر بچے کا عقیقہ ساتویں دن کیا گیا ہے تو عقیقہ سے پہلے بچے کے سر کے بال اتاریں جائیں اور بعد میں ان کے ہم وزن سونا یا چاندی صدقہ دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کون ہیں؟
ابليس نے پروردگار کی مخالفت كيوں كي؟
غدیر کا دن صرف پیغام ولایت پہنچانے کے لئے تھا؟
تقلید و مرجعیت کے سلسلہ میں شیعوں کا کیا نظریہ ...
کیا ائمہ اطہار (ع ) کی طرف سے کوئی ایسی روایت نقل ...
اس باشعور کائنات کا خالق مادہ ہے یا خدا؟
روزے کی تعریف اور اس کی قسمیں
دعا كی حقیقت كیا ہے اور یہ اسلام میں مرتبہ كیا ...
اگر خون کا ماتم نادرست ہے تو کیا پاکستان میں اتنے ...
کیا اوصیاء خود انبیاء کی نسل سے تھے؟

 
user comment