اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

ناروے کے روزنامے میں رسول خدا (ص) کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت

 

نارویجین روزنامے آفٹن پوسٹن نے جمعہ کے روز کئی توہین آمیز کارٹون شائع کرکے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منسوب کردی ہیں۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2005 میں ڈنمارک کے روزنامے "یولاندز پوسٹن" میں چھپنے والے 12 کارٹون اس بار آفٹن پوسٹن میں شائع ہوئے ہیں.

"آفٹن پوسٹن" کے چیف ایڈیٹر "ہیلدی ہاگسجرد" نے کہا کہ ان کارٹونوں کی اشاعت کا مقصد قارئین کی آراء سے آگہی حاصل کرنا ہے اور ہم ان کارٹونون کی اشاعت کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے حق کا دفاع کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈنمارک کے روزنامے میں ان کارٹونوں کی اشاعت کے نتیجے میں عالم اسلام کے مختلف ممالک کے باشندوں نے بے شمار احتجاجی مظاہرے کئے اور اس میں شک نہیں ہے کہ یہ سخیف اور بھونڈے اقدامات مغربی ممالک کی اسلام سے وحشت کی علامت ہیں۔ وہ اپنی پوری قوت مجتمع کرکے مغربی دنیا میں اسلام کے فروغ کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں تا ہم ان کی ان کوششوں کے باوجود اسلام روز بروز یورپ میں فروغ پا رہا ہے اور یہ اسلام کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج صورت حال یہ ہے کہ مغربی ممالک کے عوام ان احمقانہ اقدامات کے نتیجے میں اسلام کی حقانیت اور اس کے روشن چہرے اور اس کے آقاقی پیغام اور الہی نظریۂ کائنات سے متعارف ہورہے ہیں اور یہی امر اسلام کے فروغ کا سبب بن رہا ہے بقول شاعر

عدو شود سبب خیر اگر خدا خواہد

تاہم یہ حقیقت ہرگز مسلمانان عالم کے زبردست رد عمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی اور مسلمانان عالم اپنے بروقت اقدامات کے ذریعے ناروے کو بھی ڈنمارک کی طرح ندامت کی راہ دکھائیں گے.

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=178529
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...

 
user comment