اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

مکہ معظمہ میں گرجا گھر؟

عیسائیوں نے مکہ معظمہ کی کسی عمارت کی نچلی منزل میں گرجاگھر قائم کیا ہے اور سعودی عرب کے عیسائی انٹرنیٹ کے ذریعے اس عبادتگاہ کے ساتھ رابطہ کرکے عبادت کرتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا، نے ولندیزی رپورٹر «جیپ بنکر» کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس رپورٹ کے افشاء کے خوف اور اس بارے میں کسی قسم کی گفتگو نہ ہونے کی وجہ سے، اس گرجاگھر میں حاضر ہونے والے افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے.

یادرہے کہ مکہ مکرمہ میں اس خفیہ گرجاگھر کی تعمیر کا انکشاف ایسے حال میں ہوا ہے کہ تمام اسلامی مکاتب کے نزدیک اس شہر میں غیرمسلموں کا داخلہ ممنوع ہے اورسعودی حکمرانوں نے بھی بظاہر غیرمسلموں کا راستہ روکنے کے لئے شدید اقدامات کئے ہیں. گوکہ اب انکشاف ہوگیا ہے کہ اس پاکیزہ اور مقدس شہر میں نہ صرف عیسائی داخل ہوتے ہیں بلکہ انہوں نے وہاں گرجاگھر بھی تعمیر کیا ہے!۔

مکہ معظمہ میں غیرقانونی گرجاگھر کا نام «اسکائپ چرچ» ہے اور جیپ بنکر کے مطابق سعودی عرب کی 70000 عیسائی انٹرنیٹ کے ذریعے اس گرجاگھر سے منسلک ہیں اور بقول ان کے اسکائپ چرچ کے ساتھ رابطہ کرکے پرستش اور راز و نیاز کرتے ہیں.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=157112
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment