اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

بحرین؛ آل خلیفہ کے گماشتوں کی بربریت میں کفن پوش بحرینی نوجوان شہید

بحرین؛ آل خلیفہ کے گماشتوں کی بربریت میں کفن پوش بحرینی نوجوان شہید
سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور چھرے دار بندوق کا استعمال کیا جس کی وجہ سے دسیوں نوجوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بحرینی نوجوان محمد کاظم محسن زین الدین جام شہادت نوش کر گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین الدراز علاقے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سیکڑوں افراد نے کفن پوش مظاہرہ کیا جس پر آل خلیفہ کے گماشتوں نے حملہ کر کے ایک کفن پوش نوجوان کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
کفن پوش بحرینی جوان اس سڑکوں پر نکلے جب آل خلیفہ حکومت کے گماشتے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی جانب بڑھ رہے تھے کفن پوش جوانوں نے سڑکیں بند کر کے سکیورٹی دستوں کی گاڑیوں کو روک دیا جس کے بعد مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپ شروع ہو گئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور چھرے دار بندوق کا استعمال کیا جس کی وجہ سے دسیوں نوجوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بحرینی نوجوان محمد کاظم محسن زین الدین جام شہادت نوش کر گیا۔

بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت شیخ عیسی قاسم کے نہتے اور پرامن حامیوں کے بےگناہ خون سے ظلم کی ایک نئی داستان لکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اتوار کے روز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی جائیداد کو ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کے عوام نے اس فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا۔

یاد رہے کہ بحرین میں 2011 سے آل خلیفہ کی حکومت بے گناہ اور نہتے عوام کو سرکوب کررہی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...

 
user comment