اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

بھارتی فورسز اب بے لگام ہوچکے ہیں: آغا سید حسن

بھارتی فورسز اب بے لگام ہوچکے ہیں: آغا سید حسن

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت کانفرنس کے سنیئر لیڈر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہری ہلاکتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اب بے لگام ہوچکے ہیں اور وہ انسانی اقدار کو اپنے فوجی جوتوں تلے روندھنے میں کوئی بھی عار محسوس نہیں کرتے۔ترجمان کے مطابق انہوں نے بڈگام کے مختلف علاقوں کے بعد بٹہ مالو میں گزشتہ روز ایک نوجوان کو جان بحق کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نام نہاد الیکشن کی آڈ میں8نوجوانوں کو جان بحق کیا گیا اور اب شہر میں ایک اور نوجوان کے خون سے سر زمین کشمیر کو لالہ زار کیا گیا۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوجوانوں کو عتاب کا شکار بنانے والے ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ٹی وی چینلوں پر مباحثوں میں شرکت کرنے والے ان نام نہاد دانشوروں اور سفارتکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پہلے ویڈیو پر شور مچانے کے بعد انکے لب کیوں بند ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت روز اول سے ہی کشمیری نوجوانوں کو اپنے عتاب کا شکار بناتا آرہا ہے اور بیروہ میں جو واقعہ پیش آیا اگر چہ وہ نیا نہیں ہے تاہم بین الاقوامی انسانیءحقوق کے علمبرداروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔حریت کانفرنس کے سنیئر لیڈر نے پلوامہ میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے اور کئی لغکیوں سمیت درجنوں طلاب و تعلیمی عملے پر قہر ڈھانے کو ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت ک ضمیر اگر ان واقعات کے بعد بھی بیدار نہیں ہوا تو انہیں اپنے ضمیر پر ترس کھانا چاہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برداری سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کو مشاہدہ کریں اور بھارت پر دباﺅ ڈالا جائے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...

 
user comment