اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

کشمیر میں حریت رہنماؤں کا باہمی اجلاس، تحریک آزادی کو جاری رکھنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور مختلف جماعتوں اور گروہوں کے رہنماؤں نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کی تحریک کو بدستور آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کشمیری ر
کشمیر میں حریت رہنماؤں کا باہمی اجلاس، تحریک آزادی کو جاری رکھنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور مختلف جماعتوں اور گروہوں کے رہنماؤں نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کی تحریک کو بدستور آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کشمیری رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اجلاس کے بعد حریت کانفرنس کے ایک رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ آٹھ جولائی کو ہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال بدستور بحرانی ہے جہاں اس عرصے کے دوران ایک سو دس سے زائد افراد ہلاک اور سترہ ہزار سے زائد سے دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...

 
user comment