اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

عراق کی تازہ ترین صورت حال/ مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس سے نکل کر ’’ساحۃ الاحتفالات‘‘ پر جمع ہو گئے

صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں سے ملک کی صورت حال کو فورا بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر جمہوریہ فواد معصوم نے بغداد کے گرین زون میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں اور پارلیمنٹ ہاوس کو خالی کر دیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے اندر عراقی عوام سے اپیل ک
عراق کی تازہ ترین صورت حال/ مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس سے نکل کر ’’ساحۃ الاحتفالات‘‘ پر جمع ہو گئے
صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں سے ملک کی صورت حال کو فورا بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر جمہوریہ فواد معصوم نے بغداد کے گرین زون میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں اور پارلیمنٹ ہاوس کو خالی کر دیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے اندر عراقی عوام سے اپیل کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ تمام مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے حل و فصل کیا جائے گا پارلیمنٹ کے نمائندوں، حکومت کے اراکین یا ملکی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماوں سے ملک کی صورت حال کو فورا بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال عراق میں دھشتگردوں کو تقویت پہنچائی گی لہذا فوری طور پر عوام اور حکومت کو مل کر سیاسی مسائل کا حل کرنا ہو گا۔
ادھر عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اعلان کیا ہے کہ بغداد کی صورتحال پولیس اور سکیورٹی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔ جبکہ رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بغداد کے اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا تاکہ شہر کو داعش کے قبضے سے بچا سکیں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت احتمال یہ پایا جاتا ہے کہ داعش بغداد پر حملہ کر دے لہذا انہوں نے بغداد کے اطراف کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سید مقتدیٰ صدر کے حامی مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس کو ترک کر کے ’’ساحۃ الاحتفالات‘‘ اسکوائر پر جمع ہو گئے ہیں اور نعرہ بازی شروع کر رہے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment