اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 29 واں سالانہ تعمیر کردار کنوینشن کا انعقاد

۔ موصولہ رپورٹ/ يومِ امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 29 واں سالانہ تعمیر کردار کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علما کرام، تنظیمی ارکان مذہبی شخصیات اور خاص طور پر تنظیم کے شعبہ خواتین سے تعل
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 29 واں سالانہ تعمیر کردار کنوینشن کا انعقاد

۔ موصولہ رپورٹ/ يومِ امیرالمومنین علیہ السلام کے موقع پر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 29 واں سالانہ تعمیر کردار کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علما کرام، تنظیمی ارکان مذہبی شخصیات اور خاص طور پر تنظیم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی فعال خواتین نے شرکت کی۔
تنظیم کا یہ سالانہ اجتماع بڑی اہمیت کا حامل ہے اس میں مومنین و مومنات کی ایک کثیر تعداد شریک ہوتی ہے جس میں مرد، خواتین، بچے سب مل کہ مکتب اہلبیت کے پروگرام کی ترویج کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اس اجتماع میں فکری، نظریاتی اور علمی موضوعات پر دروس ہوتے ہیں۔ کنوینشن کے پہلے روز دعا ندبہ کا نورانی پروگرام سندھ کے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی درگاہ پر منعقد کیا جاتا ہے، سال کے لئے تنظیم اپنا نیا میر کارواں چنتی ہے اور سال کو ایک عنوان دیا جاتا ہے، تنظیم کی سال بھر کی کارکردگی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔
امسال بھی یہ سارا سلسلہ کیا گیا، تعمیر کردار کے عنوان کا اعلان کیا گیا اور سال بھر اس موضوع کے تحت پروگرام منعقد کرنے کا عزم سلیم کیا گیا اور تنظیمی پالیسی کے تحت اکثریت رائے سے اس سال کے لیئے محترم فضل حسین اصغری کو تنظیم کا مرکزی صدر چنا گیا جس کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تنظیم کے روح رواں حجت الاسلام حضرت علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ اس عظیم سالانہ اجتماع میں اس سال دو عدد نئے پروگرام متعارف کیئے گئے جس میں ایک حالات حاضرہ پر مذاکرہ کرایا گیا ، مذاکرے کے خصوصی مہمان حجت الاسلام علامہ محمد امین شہیدی صاحب اور دانشور محترم ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی صاحب تھے اور ساتھ ہی ایک اور نیا پروگرام اس سال کی کنوینشن کی جان اعترافِ خدمت کارکنان ایوارڈ کی تقریب کی گئی جس میں تنظیم کے سینیئر ارکان کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک ایوارڈ پیش کیا گیا۔
درج ذیل بزرگ علما نے اجتماع میں موضوعاتی دروس دیئے۔
مدرسین: حجت الاسلام حضرت علامہ حیدر علی جوادی صاحب، حجت الاسلام حضرت علامہ محمد امین شہیدی صاحب، حجت الاسلام والمسلمين مولانا غلام قنبرکریمی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا علی بخش سجادی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد حسن صلاح الدین صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا عباس وزیری صاحب


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...

 
user comment