اردو
Tuesday 14th of May 2024
0
نفر 0

برازیل میں فلسطینی اتھارٹی کا پہلا سفارت خانہ قائم

کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں فلسطینی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں برازیلی حکام اور مختلف ملکوں کے سفیروں کے علاوہ عرب برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے خصوصی ایلچی
برازیل میں فلسطینی اتھارٹی کا پہلا سفارت خانہ قائم

کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں فلسطینی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں برازیلی حکام اور مختلف ملکوں کے سفیروں کے علاوہ عرب برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے خصوصی ایلچی ابراہیم الزبن نے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ برازیل میں فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح ایسے وقت میں ہوا ہے جب ، نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری کےمعاملے پر برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ صیہونی حکومت نے گزشتہ دسمبر میں مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کے تعمیراتی منصوبے کے انچارج ڈینی دایان کو نیاسفیر نامزد کیا تھا تاہم حکومت برازیل نے اسے اپنے یہاں آنے کی اجازت نہیں دی۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ دایان کو بطور اسرائیلی سفیر قبول کرنا، مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لئے جواز فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ درایں اثنا برازیل کی دوسو سے زائد اہم شخصیات نے انٹرنیٹ پر ایک دستخطی مہم کے ذریعے اسرائیل کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مقبوضہ فلسطين میں سالانہ ۲۰ یہودی حلقہ بگوش اسلام
کربلا
فرنيكفرٹ يونيورسٹی میں اسلامی فقہ كے دورس كا ...
الازہر يونيورسٹی میں مذہب تشيع كو سركاری حيثيت ...
بحرين كے مظلوم عوام كی حمايت مسلمانوں كے امور میں ...
حماس کمانڈر البرغوثی کی صیہونی جیل میں بھوک ہڑتال
القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے نام رہبر انقلاب ...
ترکی میں دھماکوں پر ایرانی وزیر خارجہ کی شدید ...
کویت کے پارلیمانی انتخابات میں کویتی شیعوں کی ...

 
user comment