اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

منیٰ کے واقعہ کی چھان بین کے لیے او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرے: آیت اللہ ہادوی تہرانی کا مطالبہ

منیٰ میں دردناک خونی حادثے کے چھان بین کرنے کے لیے آیت اللہ ہادوی تہرانی نے ایک اہم بیان جاری کر کے عالمی اسلامی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منیٰ کے واقعہ کی چھان بین کے لیے او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرے: آیت اللہ ہادوی تہرانی کا مطالبہ

 منیٰ میں دردناک خونی حادثے کے چھان بین کرنے کے لیے آیت اللہ ہادوی تہرانی نے ایک اہم بیان جاری کر کے عالمی اسلامی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہل بیت(ع)عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے اپنے بیان میں مسجد الحرام میں پیش آئے دو سانحوں کی طرف اشارہ کیا اور عالم اسلام کے علماء اور روشن فکر دانشوروں سے پوچھا: کب تک ان واقعات کا نظارہ کرتے رہیں گے؟ کیا حرمین شریفین میں پائی جانے والی سعودی حکام کی بدنظمی کو دور کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟
انہوں نے اسلامی ممالک اور مسلمان تنظیموں سے ان واقعات کی چھان بین کرانے کے لیے آئی سی او کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا۔
آیت اللہ ہادوی تہرانی کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْنًا وَاتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (سوره بقره، آیه 125)
عید قربان، حاجیوں کی قربان گاہ بن گئی۔ مسجد الحرام کے بعد منیٰ اللہ کے مہمانوں کے خون سے رنگین ہو گیا اور سعودی عرب کے حکمرانوں کی بے عقلی اور بدنظمی کی ایک اور  سند سامنے آگئی تاکہ ان لوگوں پر حجت تمام ہو جائے جو کسی واقعہ کی توجیہ کے لیے ہوا کے ایک جھونکے کو کافی سمجھتے ہیں اور معمولی بہانے سے ان نالائق افراد کی آشکارا غلطیوں سے چشم پوشی کر دیتے ہیں تاکہ اپنی روزی روٹی چلتی رہے یا ظاہری مقام و منصب باقی بچا رہے یا ان ہڈیوں کے ٹکڑوں سے جو مسلمانوں کے حقوق کے غاصب ان کے آگے خیرات ڈالتے ہیں انہیں مزے ملتے رہیں۔
عالم اسلام کے علماء، مسلمانوں کے روشن فکر دانشمند اور اسلامی ممالک کے دلسوز حکام! کب تک ان واقعات کا نظارہ کرتے رہیں گے؟ کیا حرمین شریفین کے نظام میں پائی جانے والی بدنظمی کو دور کرنے کے لیے کسی ٹھوس اقدام کی ضرورت نہیں ہے؟
کیا وہ وقت ابھی نہیں آیا ہے کہ عالم اسلام کے ان دو بڑے شہروں کے نظام الامور کو عالم اسلام کے پڑھے لکھے اور دانشمند افراد کے ہاتھ میں دیا جائے اور ان واقعات میں کمی لائی جائے؟
ضرورت ہے اس بات کی کہ بین الاقوامی اسلامی تنظیمیں مخصوصا تنظیم تعاون اسلامی (آئی سی او) فوری طور پر اس سال کے حج میں پیش آئے واقعات کی چھان بین کے لیے اجلاس طلب کریں اور حرمین شریفین کے امور کو منظم کرنے کے لیے قابل قبول اور واضح تصمیم لیں تاکہ آیندہ کے حج و عمرہ میں ایسے ناگوار حادثات اور بدنظمیاں دیکھنے کو نہ ملیں۔ اور بیت اللہ الحرام کے زائرین کی جان اور ان کی عزت و آبرو اور عقیدہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
آج عید قربان کے روز ہمیں امام زمانہ عجل اللہ تعالی فی فرجہ الشریف کی بارگاہ، مراجع کرام اور رہبر عزیز انقلاب کی خدمت میں اس مبارک دن پر تبریک پیش کرنا چاہیے لیکن ہم مجبور ہیں کہ پورے دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کی خدمت میں تسلیت عرض کریں اور تمام مقتولین، زخمی اور جانبحق ہوئے افراد کے پسماندگان کے لیے بارگاہ الہی میں مغفرت اور اجر و صبر کی دعا کرتے ہیں۔
                                                           والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته
                                                                      مہدی ہادوی تہرانی
                                                         قم – عش آل محمد (صلی الله علیه و آله)
                                                                       عید سعید قربان
                                                                       ۲۴ ستمبر ۲۰۱۵


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment