اردو
Monday 29th of April 2024
0
نفر 0

الانبار؛ عراقی فوج کے دو اعلی فوجی کمانڈر جانبحق

عراقی فوج کے ترجمان "یحیی رسول" نے فرانس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جمعرات کی صبح کو صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کے شمال میں ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں، ال
الانبار؛ عراقی فوج کے دو اعلی فوجی کمانڈر جانبحق

عراقی فوج کے ترجمان "یحیی رسول" نے فرانس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جمعرات کی صبح کو صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کے شمال میں ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں، الانبار میں فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر "عبدالرحمان مہدی ابو رغیف" اور عراقی فوج کے دسویں ڈویژن کے کمانڈر "سفین عبدالمجید" جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں فوجی کمانڈر دھماکے کے وقت الرمادی کے شمال میں واقع الجرایشی علاقے میں سیکورٹی دستوں کا معائنہ کر رہے تھے۔
 یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے بعض ذرائع نے کہا ہے کہ یہ دونوں کمانڈر الجرایشی کے علاقے میں داعش کے مارٹر گولے کے حملے میں مارے گئے ہیں۔
اس سے قبل الانبار کے آپریشنل کمانڈر "قاسم المحمدی" الرمادی کے البوعیثہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے۔
 صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی پر مئی کے مہینے سے اب تک، داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔
صوبہ الانبار کو داعش دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی، فوج، پولیس اور عوامی رضا کار فورس کی مدد سے شروع ہوئی ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...

 
user comment