اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 سالہ پرانا نسخہ برآمد

ابنا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ملا ہے، قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ چلا کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 سالہ پرانا نسخہ برآمد
ابنا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ملا ہے، قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ چلا کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔

اہل بہیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری سے ممکنہ طور پر قرآن مجید کا قدیم ترین نسخہ برآمد ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نسخہ کم از کم 1370 سال پرانا ہے اور اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ نسخہ قدیم ترین قرآنی نسخہ ہے۔ قرآن مجید کا یہ نسخہ یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے رکھا ہوا تھا۔ برٹش لائبریری میں ایسے نسخوں کے ماہر ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ دریافت ہے اور مسلمان بہت خوش ہوں گے، یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ رکھا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی۔ اس نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا جائے اور اس ٹیسٹ کے نتیجے نے سب کو حیران کر دیا۔ یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سوزن وورل کا کہنا ہے کہ تحقیق دانوں کو اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ دستاویز اتنی قدیم ہو گی۔ آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر لکھا گیا ہے، یہ قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے۔ یونیورسٹی کی ڈایریکٹر سوزن وورل کا کہنا ہے کہ تحقیق دانوں کو اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ دستاویز اتنی قدیم ہو گی، اس ٹیسٹ کے مطابق یہ سنہ 568 اور سنہ 645 کے درمیان کا نسخہ ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کے عیسائیت اور اسلام کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ اس تاریخ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے چند سال بعد کا نسخہ ہے۔ پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ جس نے بھی یہ لکھا وہ شخص پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وقت حیات تھا، جس نے یہ لکھا ہے ممکن ہے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب تھے، ممکنہ طور پر انھوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہو گا اور ان کو تبلیغ کرتے ہوئے سنا ہو گا، ہو سکتا ہے کہ وہ انہیں قریب سے جانتے ہوں گے۔  پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ قرآن کو کتاب کی صورت میں 650 میں مکمل کیا گیا، یہ کافی اعتماد سے کہا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید کا جو حصہ اس چمڑے پر لکھا گیا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے گزر جانے کے دو دہائیوں کے بعد کا ہے، جو نسخہ ملا ہے وہ موجودہ قرآن مجید کے قریب تر ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ قرآن مجید میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ویسا ہی جیسے کہ نازل ہوا، قرآن مجید کا یہ نسخہ حجازی لکھائی میں لکھا گیا ہے جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی، جس کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔

برٹش لائبریری کے ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ خوبصورت اور واضح حجازی لکھائی میں لکھے گئے یہ نسخے یقینی طور پر پہلے تین خلفا کے زمانے کے ہیں یعنی 632 اور 656 کے عرصے کے۔ ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان اس وقت اتنے امیر نہیں تھے کہ وہ دہائیوں تک کھالوں کو محفوظ کر کے رکھتے اور قرآن کی ایک مکمل نسخے کے لیے کھالوں کی بڑی تعداد درکار تھی، یہ نسخہ 3000 سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے دستاویزات کے منگانا مجموعے کا حصہ ہے جو 1920 کی دہائی میں جدید عراق کے شہر موصل سے پادری الفونسے منگانا لائے تھے، ان کو چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کے ایڈورڈ کیڈبری نے سپانسر کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ جائیں اور دستاویزات اکٹھی کریں۔

واضح رہے کہ برمنگھم کی مقامی مسلمان آبادی نے اس نسخے کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نسخے کی نمائش کی جائے گی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...

 
user comment