اردو
Sunday 19th of May 2024
0
نفر 0

یمن میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاج

یمن کے عوام نے سعودی عرب کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے جانبدارانہ کردار کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے-
یمن میں سعودی عرب کے خلاف وسیع احتجاج
یمن کے عوام نے سعودی عرب کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے جانبدارانہ کردار کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الحرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے اپنے بحران کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب کی جانبداری کئے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے- یمنی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اقوام متحدہ کی جانب سے ملت یمن کے مطالبات کو اہمیت نہ دیئے جانے اور بحران کے حل میں ناکامی پر تنقید کی گئی تھی۔ یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپنی ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو یمن کے صوبہ صعدہ پر دوبار بمباری کی۔ سعودی بمباری کے نتیجے میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے- یمن پر گذشتہ تین مہینوں سے آل سعود کے جارحانہ حملوں میں عوام کو پہنچنے والے بھاری جانی و مالی نقصان کے باوجود سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری بدستور جاری ہے- ان حملوں میں اب تک یمن کے ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ جیزان میں سعودی فوجی اڈوں پر سات میزائل فائر کئے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس ...
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے عوام نے ...
ہندوستان؛ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے ...
داعش نے چار عراقیوں کو زندہ زندہ جلا دیا
سانحہ شکار پور: فیصل آباد، جے ایس او طالبات کی ...
ہالینڈ کے فوجی کینٹ میں پہلی مسجد کی تعمیر
نوجوان دانشوروں، سائنسدانوں اور ممتاز طلبہ کی ...
مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت
ہندوستان ؛ معاشرے كی اصلاح كے عنوان سے دينی نشست ...
مسلمانوں میں وحدت کا قیام مذہبی راہنماؤں کی ...

 
user comment