اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

ایران سمیت ہند و پاک کے شعراء کی رہبر انقلاب سے ملاقات

۔ فرزند رسولۖ حضرت امام حسن(ع) کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر فارسی شعر و ادب کے اساتذہ اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ش
ایران سمیت ہند و پاک کے شعراء کی رہبر انقلاب سے ملاقات

فرزند رسولۖ حضرت امام حسن(ع) کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر فارسی شعر و ادب کے اساتذہ اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی-

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرزند رسولۖ حضرت امام حسن(ع) کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مخاطب کی ہدایت یا اسے گمراہ کئے جانے کے حوالے سے شعر و شاعری جیسی روش اور حربے کے دو رخی استعمال  اور اس کے مثبت و منفی کردار کی طرف اشارہ کیا-

آپ نے فرمایا کہ اس وقت بعض آلہ کار عناصر بڑھتے ہوئے نئے تشہیراتی حربوں سے استفادہ کرتے ہوئے اس کوشش میں ہیں کہ رزمیہ شاعری اور انقلابی نوجوانوں کے احساسات و جذبات کو منحرف کرکے شعر و شاعری کو بے لگام اور انسانی اقدار سے عاری ثقافت کے فروغ، نیز جنسی خواہشات سے متاثر ہوکر ذاتی مفادات کے حصول اور ظلم و زیادتی کی تعریف و تمجید کے لئے استعمال کریں-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مذکورہ زہریلی فضا کے مقابلے میں بعض جوان شاعروں کی استقامت کو سراہتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اس وقت ہر وہ شعر، جو ظلم کے خلاف اور امت مسلمہ کے مقاصد منجملہ یمن، بحرین، لبنان، غزہ اور فلسطین نیز شام کے مظلوم عوام اور ان پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے بارے میں کہا جائے وہ حکمت آمیز شعر کا مصداق ہے-

آپ نے حق و باطل کے معرکے میں شاعر کو غیر جانبداری کی دعوت دیئے جانے کو بے معنی قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اگر اہل فن یا شاعر، حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ، عملی طور پر اپنی خداداد نعمت و صلاحیت کو برباد کر دیتا ہے اور اگر وہ، باطل کا طرفدار بن جائے تو اس کا یہ عمل ایک بڑا جرم اور خیانت ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے سردشت پر کیمیائی بمباری کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم کی مظلومیت ایسے دل ہلادینے والے واقعات میں شمار ہوتی ہے جس کو شعر و شاعری کی زبان میں دنیا والوں کے سامنے بہترین طریقے سے بیان کیا جاسکتا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ عالمی ذرائع ابلاغ، جو امریکہ، برطانیہ اور صیہونیوں کے زیر اثر ہیں، اور کبھی کسی ایک جانور کی جان کے لئے تشہیراتی بحران تک کھڑا کر دیتے ہیں، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور یا آج کل یمن پر بمباری اور گذشتہ سال غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت جیسے جرائم کے مقابلے میں شرمناک خاموشی اختیار کرتے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ فرزند رسولۖ حضرت امام حسن(ع) کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے انجام پانے والی اس ملاقات کے آغاز میں بیس سے زائد شعرائے کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...

 
user comment