اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

امام خامنہ ای عصر حاضر کے عظیم ترین مرجع تقلید ہیں

۔حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی
امام خامنہ ای عصر حاضر کے عظیم ترین مرجع تقلید ہیں

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اسلام و مسلمین کے دفاع کے علمبردار ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بیروت میں " آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے زاویۂ نگاہ سے اجتہاد اور جدت پسندی " کے زیر عنوان دوسرے سیمینار کا آغاز ہوا- حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس سیمینار میں کہا کہ ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، عظیم ترین مرجع تقلید اور عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کے علمبردار ہیں- انھوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عصری تقاضوں کے مطابق گفتگو فرماتے ہیں- حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مسائل و معاملات سلجھانے کی عظیم توانائی کے مالک ہیں اور جس منصب پر وہ فائز ہیں اس کے پیش نظر یہ خصوصیت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے- سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے کے طریقوں سے بھی مکمل واقف ہیں- حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی وفات کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے سخت حالات میں بھی مسلمانوں اور امت اسلامیہ کی قیادت و رہنمائی کی ذمہ داری نہایت شائستہ طریقے سے انجام دی- واضح رہے کہ "آیت اللہ خامنہ ای کے زاویۂ نگاہ سے اجتہاد اور جدت پسندی " کے زیر عنوان دوسرا سیمینار بدھ کے روز بیروت میں شروع ہوا جس میں ایران، لبنان، مراکش، عراق ،اردن اور عمان جیسے ممالک نیز مصر کی الازہر یونیورسٹی کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...

 
user comment