اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

بوکوحرام کا افریقی ممالک کے خلاف اعلان جنگ

بوکوحرام کا افریقی ممالک کے خلاف اعلان جنگ

کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت جب پوری دنیا میں بوکوحرام کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اس گروہ نے چار افریقی ملکوں کی فوجوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
بوکو حرام کے سرغنہ ابوبکر شکاؤ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو فلم کے ذریعے اپنے پیغام میں نائيجیریا، نائجر، چاڈ اورکیمرون کی فوجوں کو مقابلے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے نائیجیریا کے بعد اب پڑوسی افریقی ملکوں میں بھی اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا دا ئرہ پھیلانے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر نائجیریا، نائیجر، چاڈ اور کیمرون بوکوحرام کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ دہشت گردگروہ بوکوحرام نے دو ہزار نو میں نائیجیریا میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں اور اس وقت وہ اس ملک کے شمال مشرقی علاقے کے لئے ایک سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔ افریقی یونین نے رواں سال تیس جنوری کو بوکوحرام کا مقابلہ کرنے کے لئے ساڑھے سات ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک کثیرالقومی فوج تشکیل دینے کی منظوری دی- جبکہ چار افریقی ملکوں نائیجر، نائیجیریا، چاڈ اور کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ بوکو حرام کا مقابلہ کرنے کے لئے آٹھ ہزار سات سو فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور عوامی رضاکاروں پر مشتمل فوج تشکیل دیں گے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment