اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

کیا حقیقت میں اردن کے پائلٹ کو جلا دیا گیا؟

کیا حقیقت میں اردن کے پائلٹ کو جلا دیا گیا؟

کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو سے جس میں اردن کے پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کے منظر کو دکھایا گیا ہے، داعش سے پوری دنیا میں نفرت پھیل گئی ہے اور سب نے ایک زبان ہو کر کہا ہے کہ یہ ادیان الہی کی تعلیمات کے برعکس ہے تاہم کچھ مبصرین نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔

اسرائیلی تجزیہ نگار اليران ملكي نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ داعش نے اردن کے پائلٹ سے کہا تھا کہ اگر اس نے جلنے والی حالت میں ویڈیو بنوانے میں اس سے تعاون کیا تو اسے خصوصی رعایت دی جائے گی اور بالآخر اس کے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں مختلف خامیاں ہیں، فلم میں اسپیشل ایفكٹس بھرے پڑے ہیں۔ مثال کے طور پر اس مشعل کو لے لو جس سے آگ لگائی گئی تھی، یہ مشعل واقعی بجھی ہوئی تھی اور آگ لگنے کے منظر کے اسپیشل ایفیكٹس کمپیوٹر کی طرف سے ڈالے گئے۔ انہوں نے تیل کی لائن میں آگ لگنے اور اس کے بعد پنجڑے تک آگ کے پہنچنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ اصلي نہیں جعلی تھی۔
اسی طرح امریکہ کے ایک مشہور ویب لاگر نے بھی فلم میں موجود خامیوں سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ یہ خامیاں ثابت کرتی ہیں کہ ہالیوڈ کی فلموں کی طرح اس میں بہت سارے اسپیشل ایفكٹس کمپیوٹر کے ذریعے ڈالے گئے۔ ان دونوں افراد کا خیال تھا کہ داعش کے دہشت گرد خوفناک فلم بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور اس فلم نے موجود خامیوں پر پانی پھیر دیا اور داعش کے غیر انسانی اقدامات کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرا لی۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...

 
user comment