اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

کشمیر میں سیرت رسول ص کانفرنس

کشمیر میں سیرت رسول ص کانفرنس

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ویلگام ہندوارہ کی جامع مسجد میں ریاست جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مولنٰا مفتی محمد بشیرالدین احمد نے ہزاروں فرزندان توحید کے سامنے خطاب کرتے ہوئے، پیغمبر آخرالزمان ص کی سیرت پاک پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر آخرالزمان دنیا کے نقشہ پر اُس وقت براجمان ہوئے جب ساری دنیا آب و گل میں غوطہ زن تھی۔ آدم علیہ السلام کی حیات بھی پس پردہ تھی۔ اور آپ بظاہر جب تشریف لائے۔ تو دنیاء فتنہ و فساد، ظلم و جبر، زور زبردستی ، قتل و غارت اور مکروہ و تباہ کن صورت حال سے دوچار تھی۔ لڑکیوں کو زندہ درگور دفنانا اُن کا معمول تھا۔ حضور ص کی حیات پر عزم اور پختہ ارادہ سے لبریز تھی۔ آپ کا درجہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے آپ اور اپنی ذات کے ساتھ مرکوز و مربوط فرمایا۔ورفعنا لک ذکرأ۔القرآن۔کہ اے میرے محبوب آپ کا ذکر میں نے اپنی ذکر کیساتھ بلند فرمایا ۔ اور یہ حقیقت ہے۔ کہ حضور ص کا ذکر دن و رات جاری رہتا ہے۔اذان میں۔ اقامت میں۔ اور پنچگانہ نمازوں میں۔ اور قرآن مجید میں آپ کا نام نامی اسم گرامی تلاوت کیا جاتا ہے۔ دنیا میں رات و دن گردش میں رہتے ہیں۔ کہیں دن او رکہیں رات کہیں صبح کہیں شام۔ ہر آن آپ کا نام نامی اسم گرامی اشہدُ اَنَّ محمد رسول اللّٰہ سے بلند ہوتا ہے اور ساری فضاء اس سے گونچ اُٹھتی ہے۔ آپ نے فرمایا۔کہ دنیا جس قدر جلدی سے چل رہی ہے۔ اور نئے نئے مسائل و معاملات اقوام و ملل کے سامنے آتے ہیں وہ بہت ہی سنگین اور سنجیدہ ہیں۔ ان کا واحد حل آپ کے پیغام محبت اور پیغام امن میں موجود ہے۔ قرآن مجید ایک ایسا نسخہ حیات ہے۔ جس پر اقوام و ملل کی تاریخ کے ساتھ ساتھ قانون شریعت کے احکام بھی موجود ہیں۔ جوکہ ان تمام سنگین مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ قرآن مجید کو اپنا دستور و آئین تسلیم کریں۔ یہی صورت نجات کی صورت ہے۔ آج ہمیں بتایا جارہا ہے۔ کہ قانون شریعت کی کوئی حیثیت نہیں۔ اور ہمیں ایک کامن سیول کوڑ کے زیر سایہ اپنی زندگی گذارنی چاہئے۔ جو تعجب خیز بھی ہے۔ اور حیران کن بھی۔ حال ہی سپریم کورٹ کے ایک جج نے کسی پرائیویٹ پٹیشن کے جواب میں ملک میں چلنے والی شرعی عدالتوں پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے۔ جس پر میں نے اپنا ردّ عمل ظاہر کیا۔ اور اس لئے آجکل کے پر آشوب دور میں ہمیں صرف آئین شریعت مسلم پرسنل لاء کی ضمانت حاصل کرنی ہے۔ لہٰذا میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے یہاں قیام کا اعلان کرتا ہوں۔ اور تمام مسلمانوں سے میری یہ ہدایت ہے ۔ کہ وہ اپنی زندگی کو قرآن و حدیث کے تابع گذاریں۔اور نظام باطل کو دھتکاریں

 

 


source : urdu.irib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment