اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

طالبان کا چھے افغان اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ

  طالبان کا چھے افغان اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ

 

 

طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے مشرق میں مقامی فورسز کے چھ اہل کاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 

 

ابنا: طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے مشرق میں مقامی فورسز کے چھ اہل کاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں غنی خیل شہر کے قریب مقامی فورسز کے اہل کاروں کی گاڑی کے راستے میں آج دوپہر کو بم دہماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مقامی فورسز کے دو اہل کار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید دعوی کیا کہ صوبہ ننگرہار میں نیازان نامی شہر میں پولیس چوکی کے قریب ہونے والے حملے میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان ترجمان نے کہا آج صبح صوبہ غزنی میں خرخشا کے علاقے میں افغانستان کی نیشنل آرمی کے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں چھ افغان فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یادرہے کہ ابھی تک آزاد خبری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment