اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں قران کریم اورنہج البلاغہ کے تیسویں مقابلوں کا انعقاد

سماجی: ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہرارومیہ میں اس صوبے کے اسٹوڈنٹس کے لیے قرآن کریم اورنہج البلاغہ کے تیسویں مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔

صوبہ مغربی آذربائیجان کے محکمہ تعلیم وتربیت کے قرآن ونماز گروپ کے سربراہ مقصود ابراہیم پور نے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ مغربی آذربائیجان کے اسٹوڈنٹس کے لیے قرآن کریم اورنہج البلاغہ کے تیسویں مقابلے ۱۹جون کو شروع ہوکر ۲۳جون تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مقابلے دومرحلوں میں منعقد ہورہے ہیں اوران مقابلوں میں پہلے مرحلے کے اسٹوڈنٹس میں ۱۶۰ افراد حصہ لے رہے ہیں جوقرائت،حفظ،مفاہیم اورنہج البلاغہ کے موضوعات میں مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ مقابلے اس شہرکے طلباء اورطالبات کے درمیان منعقد ہورہے ہیں اوراس وقت طلباء ،شہید موسوی کیمپ اورطالبات دانشوران آرٹ سکول میں ایک دوسرے سے مقابلہ کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو ملکی سطح پرمنعقد ہونے والےمقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی کہ جو ۳۰جون سے ۱۰جولائی تک اصفہان میں منعقد ہوں گے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment