اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

اسلام،جرمنی کے شہر ہمبرگ کا دوسرا بڑا دین

جرمنی کے شہرہمبرگ کے عہدیدار اس شہر میں سرگرم عمل اسلامی آرگنائزیشنز کو سرکاری حیثیت دینے کے سمجھوتے پر دستخط کریں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس شہرمیں موجود اسلامی آرگنائزیشنز کوسرکاری حیثیت دی جارہی ہے۔

جرمنی کے ریڈیوEn-De- er نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت عنقریب ہمبرگ شہر میں کلیساوں کی طرح اسلامی انسٹی ٹیوٹس کو بھی سرکاری حیثیت دی جارہی ہے اور اس کے نتیجے میں اس شہرکے مسلمانوں اور اسلام کو بھی سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔

الاکولہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سب لوگ اس سمجھوتے کی منظوری کے بارے میں ماہرین کے فیصلے کے منتظرہیں اور اس سمجھوتے کے متن اور جرمنی میں ترکی اوراسلامی آرگنائزیشنز کی طرح متعدد آرگنائزیشنز ،مسلمان اقلیتوں کی کونسل اور اسلامی ثقافتی مراکز یونین کی سرگرمیوں کے جائزہ کے بعد ماہرین کوئی فیصلہ کریں گے۔

یہ جائزہ اس لیے جارہا ہے کہ کیا اس قسم کے انسٹی ٹیوٹس واقعا مسلمانوں کے نمائندے ہیں ؟ تاکہ انہیں سرکاری حیثیت دی جائے یا ان کے نمائندے شمارنہیں ہوتے ہیں؟


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment