اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

تركی میں پہلے مذہبی ٹی وی چينل"ديانت" كا افتتاح

۸مئی كو تركی میں «ٹی آر ٹی ديانت»(TRT Diyanet TV) كے نام سے پہلے مذہبی ٹی وی چينل كے افتتاح كے لیے انقرہ میں ايك سركاری تقريب كے دوران معاہدے پر دستخط كیے گئے ہیں یہ تقريب وزيراعظم كے معاون اور حكومتی ذرائع ابلاغ كے انچارج "بولنٹ ارينچ" ، وزير اعظم كے پارليمانی معاون ، ديانت آرگنائزيشن كے سربراہ "محمد گورمز"اور حكومتی ریڈيو اور ٹی وی چينلز كے سربراہ "ابراہيم شاہين"كی موجودگی میں منعقد كی گئی جس كے دوران ديانت ٹی وی كے آغاز كے لیے معاہدے پر دستخط كیے گئے ہیں ۔

بولٹ ارينچ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس ٹی وی چينل كے آغاز سے مسلمانوں كو ايك خصوصی اور مختلف ماہ رمضان ملے گا جس میں نہ صرف ديانت چينل بلكہ ديانت آرگنائزيشن كے تعاون سے حكومتی چينل ۵ كے ذريعے بھی خصوصی پروگرام نشر كیے جائیں گے ۔ 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment