اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

قدس كا عالمی دن ؛ اس شہر كے ساتھ امت اسلامیہ كی ابدی محبت كا راز ہے

بين الاقوامی گروپ : لبنا ن كی اسلامی مزحمت حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے اعلان كيا ہے كہ قدس شريف تمام آسمانی اديان كے پيروكاروں كے نزديك ايك مقدس شہر كی حيثت ركھتا ہے، جو مسلمانوں اور مسيحيوں كے مختلف مقدس اماكن پر مشتمل ہے جبكہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی جانب سے قدس كے عالمی دن كے اعلان نے اس مقدس شہر كو امت اسلامیہ كے دل میں ہميشہ زندہ ركھا ہے 

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ" نے ۴مارچ كو بيروت كے علاقے "الغبيری" میں واقع "رسالات" ہال میں منعقدہ "قدس ؛ فلسطين،عربوں اور مسلمانوں كا دارالحكومت" كانفرنس كے دوارن خطاب كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ قدس شريف تمام آسمانی اديان كے ساتھ تعلق ركھتا ہے اسی وجہ سے دنيا بھر كے اربوں انسانون كی نظریں اس شہر پر لگی ہوئی ہیں اور ان سب كے دل اس شہر كے ساتھ عشق میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزيد كہا ہے كہ دنيا میں وقوع پزير ہونے والی حالیہ تبديليوں نے ہمیں فلسطين اور قدس كی اسرائيلی چنگل سے آزادی كے بہت قريب كر ديا ہے۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment