اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

مقبوضہ فلسطین کے شہر بئرالسبع کی مسجد کی یہودی میوزیم میں تبدیلی

بین الاقوامی:الاقصی میراث و اوقاف انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے بئرالسبع کی مسجد کو یہودی میوزیم میں تبدیل کرنے کا اقدام کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق الاقصی میراث واوقاف انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایک بیانیے میں کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے حکام اوراس کی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر بئرالسبع کی جامع مسجد کویہودی میوزیم میں تبدیل کردیا ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ کے بیانیے میں آیا ہے کہ یہ ایک غیرقانونی اورباطل اقدام ہے اوراس اقدام کے ذریعے صیہونی حکام نے مسجد کی بےحرمتی کی ہے کیونکہ مسجد ایک مقدس مکان اوراسلامی وقف ہے اوراسے کسی دلیل کی بنا پرتبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہےکہ الاقصی انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد نے بئرالسبع کی جامع مسجد کا وزٹ کیا ہے تاکہ اس مسجد کے بارے صیہونی میونسپل کمیٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے اورانہوں نے اس مسجد میں نماز قائم کی ہے اورانہوں نے اس مسجد کے تقدس کوحفظ کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس مسجد کومیوزیم اورمقبرہ میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

الاسلام الیوم کی رپورٹ کے مطابق الاقصی انسٹی ٹیوٹ کے قائم مقام سامی رزق اللہ ابومخ نے کہا ہےکہ صیہونی حکام نے ایک اورقبیح اقدام کرتے ہوئے اس مسجد کے وسط میں ایک بہت بڑا ٹی وی نصب کیا ہے جس پرشراب خواری وڈانس اوردیگرفحش مناظرکودکھایا جارہا ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...

 
user comment