اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

اللہ کی نشانیوں کو مسمار کرنے والے مسلمان نہیں

 اللہ کے مقرب بندوں کی قبور شعائر اللہ ہیں اور شعائر اللہ، اللہ کی نشانیاں ہیں اور اللہ کی نشانیوںکو مسمارکرنے والے مسلمان نہیں بلکہ امریکی وصہیونی ایجنٹ ہیں۔ اٹھ 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سینکڑوں مرد و خواتین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،علامہ آفتاب حیدر جعفری،مولانا منور علی نقوی اور خواہر زہرا نجفی کا شرکائے مظاہرے سے خطاب۔

کراچی( )حکومت پاکستان سعودی حکومت پر دباؤ ڈال کر اہل بیت رسول(ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کبار کی قبور کی از سر نو تعمیر کروانے میں اپنا کردار ادا کرے،اللہ کے مقرب بندوں کی قبور شعائر اللہ ہیں اور شعائر اللہ اللہ کی نشانیاں ہیں ان کو مسمار کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ امریکی وصہیونی ایجنٹ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ''8شوال یوم انہدام جنت البقیع'' کی مناسبت سے بدھ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف شیعہ رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری،مجلس وحدت مسلمین کے مولانا منور نقوی اور شعبہ خواتین کی رہنما خواہر زہرا نجفی نے شرکائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین و مرد سمیت بچوں اور بزرگوں کی بری تعداد شریک تھی اور 21اپریل 1925ء کو آل سعود کے اسلام دشمنی پر مبنی اقدام کہ جس میں اہل بیت رسول اکرم (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور کو مسمار کر دینے کے خلاف زبر دست احتجاج کر رہے تھے اور غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے،شرکائے مظاہرہ نے ہاتھو ں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت پاکستان سے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور جنت البقیع کی از سر نو تعمیر سمیت امریکا اور اسرائیل اور آل سعود کے خلاف زبر دست نعرے آویزاں تھے۔

''8شوال یوم انہدام جنت البقیع'' کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ 21اپریل1925ء تاریخ کا سیاہ اور بد ترین دن تھا جس روز امریکی و صہیونی ایماء پر آل سعود نے مسلم امہ کے دل کو ذخمی کرتے ہوئے اہل بیت رسول اکرم (ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کبار کے مقدس مزارات کو بے دردی اور سنگ دلی سے مسمار کردیا تھا ،مقررین کاکہنا تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) کے اہل بیت اور ازواج مطہرات کی مقدس قبور کو مسمار کرنے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے ،آل سعود کو چاہیے کہ مسلم امہ کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کی جائے اور مسلم امہ کے درد کا مداوا کیا جائے ،اس موقع پر مقررین نے حکومت پاکستان سے بھی سخت مطالبہ کیا کہ حکومت سعودی حکومت پر دباؤ ڈال کر جنت البقیع میں اہل بیت رسول (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کے مقدس مزارات کی از سر نو تعمیر کو یقینی بنائے اور پاکستان کے عوام کے مطالبے کو پورا کرے ۔اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی وصہیونی پرچم نذر آتش کئے۔ 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کی ضرورت
عید کے دن غریبوں کا دل نہ دکھائیں
مثالی معاشرے کی اہم خصوصیات۔
مسلمانوں کے ایک دوسرے پر حقوق
اسلامی بیداری كے تین مرحلے
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
اخلاق کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
بیت المقدس خطرے میں ہے/ فلسطین کی آزادی صرف ...
اعمال مشترکہ ماہ رجب
اسلامی قوانین کا امتیاز

 
user comment