اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و الہ) نے حدیث سفینہ میں اپنے اہل بیت کو کشتی نوح سے کیوں تشبیہ دی ہے؟

 اہل بیت (علیہم السلام ) کو کشتی نوح سے اس لئے تشبیہ دی گئی ہے کیونکہ جو بھی کشتی نوح پر سوار ہوگیا وہ غرق اور ہلاک ہونے سے نجات پاگیا اور جو سوار نہیں ہوا وہ اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی غرق و ہلاک ہوگیا۔

یہی بات اہل بیت (علیہم السلام ) کے متعلق ہے کہ جو بھی ان کی اقتداء کرے گا اور ان کی پیروی کرے گا وہ ضلالت و گمراہی اور عذاب جہنم سے نجات پاجائے گا اور جو بھی ان سے دوری اختیار کرے گااور ان کی ہدایت کشتی پر سوار نہیں ہوگا وہ گمراہی کے متلاتم دریا میں غرق ہوجائے گا اور جہنم کے آخری طبقہ میں پہنچ جائے گا۔

حموینی نے واحدی سے نقل کیا ہے کہ اس نے کہا: ” انظر کیف دعا الخلق الی التشبث الی ولائھم و السیر تحت لوائھم بضرب مثلھم بسفینة نوح(علیہ السلام ) ۔ جعل ما فی الآخرة من مخاوف الاخطار و اھوال النار کالبحر الذی یلج براکبہ فیوردہ مشارع المنیة و یفیض علیہ سجال البلیة، وجعل اھل بیتہ سبب الخلاص من مخاوفہ والنجاة من متالفہ، فکما لا یعبر البحر المھیاج عند تلاطم الامواج الابالسفینة، کذلک لا یامن لفح الجحیم و لا یفوز بدار النعیم الا من تولی اھل بیت النبی (علیہم السلام )“۔

غور کرو کہ کس طرح پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ)نے لوگوں کو کشتی نوح کی طرح اہل بیت (علیہم السلام ) کی ولایت سے متمسک ہونے کیلئے کہا ہے ۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے آخرت کے خطروں اور آتش جہنم کی خوف و وحشت کو موج مارتے ہوئے دریا سے تشبیہ دی ہے کہ جس نے لوگوں کوغرق کرنے کیلئے اپنے آپ کو آمادہ کررکھا ہے اور اہل بیت کو ان خطرات سے باہر نکلنے کا سبب اور ان امواج کے گرداب سے نجات حاصل کرنے کاسبب بیان کیا ہے ۔ پس جس طرح انسان پر تلاطم اور موج مارتے ہوئے دریا سے بغیر کشتی کے باہر نہیں نکل سکتا اسی طرح انسان جہنم سے نجات نہیں پاسکتا اور بہشت میں نہیں جاسکتا سوائے مگر یہ کہ وہ اہل بیت عصمت وطہارت (علیہم السلام ) کی اقتداء کرے (۱) ۔

علامہ مناوی نے ”فیض القدیر“ میں کہا ہے: ” وجہ التشبیہ ان النجاة تثبت لاھل السفینة من قوم نوح ، فاثبت المصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ) لامتہ بالتمسک باھل بیتہ النجاة“۔  تشبیہ کی وجہ یہ ہے کہ کشتی نوح میں سوار ہونے والوں کو نجات مل گئی تھی اور پیغمبر اکرم بھی اپنی امت کی نجات، اہل بیت (علیہم السلام )سے تمسک اور ان کی اقتداء میں دیکھ رہے تھے (۲) ۔

اسی طرح کا مضمون ، سمھودی نے بھی نقل کیا ہے (۳) ۔

ابن حجر ھیتمی نے کہا ہے: ” ووجہ تشبیھھم بالسفینة ان من احبھم و عظمھم شکرا لنعمة مشرفھم و اخذ بھدی علمائھم نجی من ظلمة المخالفات و من تخلف عن ذلک غرق فی بحر کفر النعم وھلک فی مفاوز الطغیان“۔  اہل بیت کو کشتی نوح سے تشبیہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ جو بھی خداوند عالم کی نعمتوں کا شکرکرنے کی وجہ سے ان کو دوست رکھے گااور ان کی تعظیم کرے گااور علمائے اہل بیت کی ہدایت کواخذ کرے گا وہ ظلمت و گمراہی کے اندھیرے سے نجات حاصل کرلے گااور جو بھی ان کی مخالفت کرے گا وہ کفران نعمت کے دریا میں غرق ہوجائےگا اور اسی گمراہی میں ہلاک ہوجائے گا (۴) ۔

شیخ احمد امین انطاکی (شام کا مستبصر)نے کہا ہے: میرے شیعہ ہونے کا سبب، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی ایک حدیث ہے جو تمام اسلامی مذاہب کے نزدیک قابل قبول ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا:” مثل اھل بیتی فیکم مثل سفینة نوح من رکبھا نجا و من تخلف عنھا غرق“۔

میں نے مشاہدہ کیا کہ اگر میں اہل بیت کی پیروی کروں اور اپنے دین کے احکام کو ان سے حاصل کروں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مجھے نجات مل جائے گی۔ اور اگر ان کو چھوڑ دوں اور اپنے دین کے احکام کو ان کے علاوہ کسی اور سے حاصل کروں تواس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میں گمراہ ہوجاؤں گا (۵) ۔ (۶) ۔

____________________

۱۔  فرائد السمطین، ج ۲، ص ۲۴۹، رقم ۵۱۹۔

۲۔  فیض القدیر، ج۲، ص ۵۱۹۔

۳۔  جواھر العقدین، ص ۱۹۰۔

۴۔  صواعق المحرقہ، باب ۱۱، ص ۱۹۔

۵۔  فی طریقی الی التشیع، احمد امین انطاکی، مقدمہ۔

۶۔  علی اصغر رضوانی، امام شناسی و پاسخ بہ شبھات (۳) ، ص ۴۰۸۔


source : http://www.amiralmomenin.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیسے اور کس پر انفاق کریں؟
فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کون ہیں؟
ابليس نے پروردگار کی مخالفت كيوں كي؟
غدیر کا دن صرف پیغام ولایت پہنچانے کے لئے تھا؟
تقلید و مرجعیت کے سلسلہ میں شیعوں کا کیا نظریہ ...
کیا ائمہ اطہار (ع ) کی طرف سے کوئی ایسی روایت نقل ...
اس باشعور کائنات کا خالق مادہ ہے یا خدا؟
روزے کی تعریف اور اس کی قسمیں
دعا كی حقیقت كیا ہے اور یہ اسلام میں مرتبہ كیا ...
اگر خون کا ماتم نادرست ہے تو کیا پاکستان میں اتنے ...

 
user comment