اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

کینٹ کی مساجد میں تبلیغی جماعتوں کا داخلہ ممنوع قرار دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد (مظہر طفیل) معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ کی مساجد اور دفاعی سیکورٹی اداروں میں تبلیغی جماعتوں اور وہاں رہائش نہ رکھنے والوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

ابنا: سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے حوالے سے ماضی میں وقتاً فوقتاً ایسے اقدامات تجویز کرتے رہے ہیں، ماضی میں ایسا ہوا تھا کہ پاک فضائیہ کے بعض جونیئر افسران ایک سال کی طویل رخصت پر تبلیغی گروپس کے ساتھ گئے تھے لیکن بعدازاں ان کی گرفتاری پر انکشاف ہوا کہ وہ مختلف جنگجو گروپوں کے ساتھ تربیت لے رہے تھے۔ سیکورٹی افسر نے بتایا کہ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں گرفتار ہونے والوں نے دوران تفتیش انکشاف کئے کہ عسکریت پسندی مذہبی بنیادوں پر پروان چڑھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ملک کو اندرونی دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے جو اب شروع ہو چکا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت تشویش ہے اور دہشت گردی کی ممکنہ اطلاعات اور انتباہ جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔  


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment