اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

برازیل میں "اسلام ڈے" کی مناسبت سے جشن کا انعقاد

بین الاقوامی: برازیل کے مسلمانوں نے سائوپائولو شہر میں ۱۲ مئی کو "اسلام ڈے" کے عنوان سے جشن منایا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر سائو پائولو کے مسلمانوں نے ۱۲ مئی کو "اسلام ڈے" کے عنوان سے اس شہر کے پارلیمنٹ ہال میں اکٹھے ہو کر جشن منایا ہے۔

یہ وہ دن ہے کہ جب اس شہر میں برازیل کی اقلیت مسلمان آباد ہوتے تھے اور اسلامی قومی اتحاد کی جانب سے انہیں اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

برازیل کے فیڈرل نمائندے بروٹوگینس کیروز نے کہا ہے کہ حکومت برازیل کی تشکیل میں مسلمانوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ اپنی کج فہمیوں کی بنا پر ابھی تک اسلام کے بارے اچھی نظر نہیں رکھتے ہیں لہذا اسلام کو نشانہ بنانے والے تمام ذرائع ابلاغ کی مذمت کے لئے تمام اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔

برازیل کی مسلمانوں کے امور کی سپریم کونسل کے رکن شیخ جہاد حمادہ نے کہا ہے کہ مسلمان برازیل میں بے وطن نہیں ہیں بلکہ برازیلی معاشرے کا ایک حصہ شمار ہوتے ہیں اور اس دن کو ایک قومی دن قرار دینے کے لئے ہم پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے اسلام مخالف میڈیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی یہ حرکت مسلمانوں پر کوئی تاثیر نہیں رکھے گی بلکہ اسلام کے دفاع کے لئے ان کی قوت اور طاقت میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اسلام مخالف میڈیا کے اقدامات، برازیل کے آئین کے خلاف ہیں کہ جو عدل و انصاف کا خواہاں ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...

 
user comment