اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

شیعیان علی جنتی مخلوق

 

عن علی وفاطمة وامّ سلمة وأبی سعید أنّ النبی ۖ قال لعلیٍّ:

اِنَّکَ وَشِیْعَتُکَ فِیْ الْجَنَّةِ[6].

ترجمہ:

حضرت علی ، فاطمہ، امّ سلمیٰ اور ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ۖ نے حضرت علی سے فرمایا:

بے شک آپ اور آپ کے شیعہ جنّتی ہیں۔

شیعیان علی اور پنجتن کی ہمراہی

٦:عن أحمد قال النبیۖ لعلِیٍّ: أَمَاتَرْضٰی أَنّکَ مَعِیْ فِی الجَنّةِ وَالْحسنَ وَالْحسینَ وَذُریَّاتِنَا خَلفَ ظُھورِنَا وَأَزواجِنَا خَلْفَ ذُرِیّاتِنَا وَشِیعتَنَا عَنْ أیمانِنَا وشَمائلِناَ[7]؟

ترجمہ:

احمد بن حنبل نقل کرتے ہیں کہ رسول خدا ۖ نے حضرت علی سے فرمایا:

کیا آپ اس پر راضی نہیں ہیں کہ جنّت میں آپ میرے ہمراہ ہوں گے اور حسن وحسین ہمارے پیچھے اور ہماری ازواج انکے پیچھے ہوں گی اور ہمارے شیعہ ہمارے اطراف میں ہوں گے۔

شیعیان علی ہی کامیاب ہیں

عن ام سلمة قال النبیۖ :

شِیْعَةُ عَلِیٍّ ھُمُ الفَائِزُوْنَ یَوْمَ القِیَامَةِ[8].

ترجمہ:حضرت امّ سلمیٰ روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا ۖ نے فرمایا:

علی کے شیعہ ہی قیامت کے دن کامیاب ہوں گے۔

شیعیان علی سب سے پہلے جنت میں جانے والے

٨:۔ قال النبیۖ:

(حینما شکیٰ علی ّ رسولَ اللہِۖ حسد الناسِ اِیّاہُ)

یَاعَلِیُّ ! اِنّ أَوّلَ أَرْبعةٍ یَدخُلونَ الجَنّةَ أَنَا، وَأَنتَ وَالحسنُ وَالحسینُ وَذَرَارِیْنَا خَلْفَ ظُھُوْرِنَا وَأَزْواجُنا خَلف ذَرَارِیْنَا وَشِیْعَتُنَا عَنْ أَیْمَانِنَا وَشَمَائِلَنَا[9]

ترجمہ:جب حضرت علی نے رسول خدا ۖ سے لوگوں کے حسد کی شکایت کی) تو آنحضرت ۖ نے فرمایا:

اے علی ! سب سے پہلے جنت میں داخل ہوناے والے چار فرد، میں ، آپ، حسن اور حسین ہوں گے۔ ہماری اولاد ہمارے پیچھے ہوگی اور ہماری بیویاں ہماری اولاد کے پیچھے اور ہمارے شیعہ ہمارے اطراف میں ہوں گے۔

شیعیان علی کی سعادت

٩: عن جابرو ابن عبّاس وأبی سعید الخدری وامّ سلمة:

کُنَّا عِند النَبیِّۖ فأَقْبلَ عَلیُ بنُ أَبی طَالبٍ، فَقالَ النبیُۖ قَد أتاکُم أَخِیْ، ثُمَّ اِلتَفَتَ الی الکعبةِ، فضربھَا بیدہ ثُمَّ قال: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ] اِنَّ ھَذَا[ عَلِیّ وَشِیعتُہُ ھُمُ الفَائزُونَ یومَ القِیَامةِ [10]

ترجمہ:جابر، عبداللہ بن عباس، ابوسعید خدری اور جناب امّ سلمٰی نقل کرتے ہیں کہ ہم رسول خدا ۖ کی خدمت میں موجود تھے اتنے میں اچانک علی تشریف لائے تو رسول خدا ۖ نے فرمایا:

میرا بھائی تمہارے پاس آیا ہے اور خانہ کعبہ کی طرف متوجہ ہوئے، اپنا دست مبارک دیوار کعبہ پر مار کر فرمایا:

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بے شک علی اور انکے شیعہ روز قیامت کامیاب ہوں گے۔

شیعیان علی کا حوض کوثر پر سیراب ہونا

١٠: قال النبی ۖ :

یَاعَلِیُّ ! أَنْتَ وَشیعتُکَ تَردُونَ عَلَیّ الحوضَ ورودًا روّائَ[11].

ترجمہ:رسول خدا ۖ نے فرمایا:اے علی ! آپ اور آپ کے شیعہ حوض کوثر سے سیراب ہو کر میرے پاس پہنچیں گے۔

 


source : http://www.aqaideshia.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پیغمبراسلام(ص) کے منبر سے تبرک(برکت) حاصل کرنا
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
مجموعہ ٴ زندگانی چہارہ معصومین( علیہم السلام )
امام حسین (ع) عرش زین سے فرش زمین پر
انبیاء کا امام حسین پر گریہ کرنا
امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت مبارک هو
کرامات امام جعفر صادق علیہ السلام
قرآن مجید میں علی (ع) کے فضائل
اگر مہدویت نہ ہو تو انبیاء (ع) کی تمامتر کوششیں ...

 
user comment