اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کا مسجد پر حملہ،قرآن شریف شہید

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کر کے قرآن شریف کو شہید اور جائے نماز کو آگ لگا دی ہے۔فلسطینی وزیر اعظم فیاض سلام نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے یہودی دہشت گردی قرار دیا ہے۔یہودی آباد کاروں نے یہ حملہ مغربی کنارے کے قصبے کفور یوسف

مغربی کنارہ:مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کر کے قرآن شریف کو شہید اور جائے نماز کو آگ لگا دی ہے۔فلسطینی وزیر اعظم فیاض سلام نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے یہودی دہشت گردی قرار دیا ہے۔یہودی آباد کاروں نے یہ حملہ مغربی کنارے کے قصبے کفور یوسف میں کیا اور مسجد میں توڑ پھوڑ کے بعد مسجد میں موجود قرآن شریف اور دیگر چیزوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ادھر یورپ کے دورے کے دوران برسلز میں فلسطینی وزیر اعظم فیاض سلام نے اسے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہودی آباد کار نہیں چاہتے کہ اسرائیل سے امن عمل آگے نہیں بڑھے اس لئے ضروری ہے کہ امن عمل امن کو آگے بڑھانے کیلئے یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی بند کی جائے کیوں کہ موجودہ حالات میں امن مذاکرات کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ مسجد پر حملے یہودی 

” مسجد پر حملے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی ہے،فلسطینی وزیر اعظم “

آباد کاروں کی دہشت گردی ہے،فلسطینی وزیر اعظم 

رام اللہ:فلسطین کے وزیر اعظم سلام فیاض نے مغربی کنارے میں مسجد پر حملے کو یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے ایسے حالات پیدا کیے جا رہے کہ دوبارہ فلسطین اسرائیل مذاکرات شروع نہ ہو سکیں۔ مغربی کنارے کے علاقے یوسف اور سلفت میں یہودی آباد کاروں نے ایک مسجد پر حملہ کر کے اسکے مختلف حصوں کو نقصان پہنچایا اور قرآن کریم کے نسخوں کی بے حرمتی کی جس پر رد عمل دیتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم نے اسے آباد کاروں کی دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے خطے میں امن مذاکرات کو شروع کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے دوبارہ مزاکرات کے کے لیے یورپ اور عالمی برادری کو اسرائیل سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی اور مذاکراتی عمل کو شروع کرنے کے لیے اسرائیل کو عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فلسطینی

” اسرائیل مغربی کنارے میں مزید 10 ہزار یہودی آباد کار بسائے گا “

علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے عمل کو روکنا ہوگا۔ 

اسرائیل مغربی کنارے میں مزید 10 ہزار یہودی آباد کار بسائے گا 

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آئندہ دس ماہ کے دوران وہ دس ہزار نئے یہودی آباد کاروں کو بسائے گا۔اسرائیل کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل معطل کرنے کا مطلب انہیں منجمد کرنا نہیں بلکہ تعمیرات کو محدود کرنا ہے۔انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر بے محکمہ بینی بیگن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ دس ماہ کے دوران تین لاکھ کی آبادی میں مزید دس ہزار افراد کا اضافہ ہو جائیگا۔مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیاں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ مشرقی القدس سمیت پورے مغربی کنارے میں یہودی تعمیرات کو مکمل طور پر منجمد کرنے تک اسرائیل کے ساتھ مذاکرات بحال نہیں کریں گے۔ 

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...

 
user comment