اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

حجاب کیوں ضروری ہے؟

محفل میں سب بے پناہ غم واندوہ کے عالم میں بھی اس کے اس قدر ساتر اور باپردہ لباس میں ملبوس ہونے پر حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ عزیز از جان بیٹا رخصت ہو رہا ہے اور اسے اپنے حجاب کی پڑی ہوئی ہے۔ کسی نے اس پر تعجب کیا تو اس نے نمناک آنکھوں اور بھیگے لہجے میں جواب دیا میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، اپنی حیا تو نہیں کھوئی۔ امت کی کچھ بیٹیاں پانی کے سیلاب میں اپنے حجاب اور زندگی کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں اور کچھ دختران اسلام مغربی تہذیب کے سیلاب میں حجاب کا تحفظ کر رہی ہیں۔

موجودہ دور میں عالمی استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ پر تہذیبی یلغار کرتے ہوئے اسلامی شعائر کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ قرآن کریم، ناموس رسالت اور حجاب ان کے خصوصی اہداف ہیں۔ ہر جگہ پر ان شعائر اسلام کو انتہا پسندی، قدامت پرستی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ فرانس، بیلجیئم ، ڈنمارک اور یورپ کے مختلف ممالک میں اس کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔ امت مسلمہ بالعموم اور ان ممالک میں رہنے والے مسلمان بالخصوص ان متعصب اور امتیازی قوانین کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔

عالمی یوم حجاب  4 ستمبر کو کیوں منایا جاتا ہے؟ یہ سوال عام طور پر ذہنوں میں اٹھتا ہے؟ تو اس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ 11ستمبر کے بعد کی دنیا میں مغربی ذرائع ابلاغ نے جہاں اسلام کے خلاف کھل کر صف آرائی کی، وہیں شعائر اسلام اور خاص طور پر حجاب کے خلاف ان کا تعصب بڑھتا چلا گیا اور مسلم معاشرے میں حجاب کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ذرائع ابلاغ کافی خوف زدہ نظر آنے لگے۔ حجاب کے خلاف اس بڑھتی ہوئی مہم کے پیش نظر لندن کے میئر لونگ سٹون نے لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی جس میں دنیا بھر کے تقریباً300مندوبین نے شرکت کی۔ عالم اسلام کے ممتاز راہنما علامہ یوسف القرضاوی اس کے مہمان خصوصی تھے۔ چونکہ 2ستمبر2003ء کو فرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون اسمبلی میں پیش ہوا تھا اور اس بات پر مسلمانوں کے اندر بہت غم و غصہ پایا جا رہا تھا اس لئے اس کے جواب میں 4 ستمبر2004ء سے عالمی یومِ حجاب کا اعلان کیا گیا اور اس دن سے اسے پوری دنیا میں حجاب کے تحفظ کے عزم نو کے طور پر منایا جاتا ہے۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ابليس نے پروردگار کی مخالفت كيوں كي؟
غدیر کا دن صرف پیغام ولایت پہنچانے کے لئے تھا؟
تقلید و مرجعیت کے سلسلہ میں شیعوں کا کیا نظریہ ...
کیا ائمہ اطہار (ع ) کی طرف سے کوئی ایسی روایت نقل ...
اس باشعور کائنات کا خالق مادہ ہے یا خدا؟
روزے کی تعریف اور اس کی قسمیں
دعا كی حقیقت كیا ہے اور یہ اسلام میں مرتبہ كیا ...
اگر خون کا ماتم نادرست ہے تو کیا پاکستان میں اتنے ...
کیا اوصیاء خود انبیاء کی نسل سے تھے؟
کیوں عاشور کے بارے میں صرف گفتگو پر ہی اکتفا نہیں ...

 
user comment