اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

عالم اسلام كے سب سے بڑے بينك كے قيام كے لیے "البركه" سرگرم

بين الاقوامی گروپ: دنيا كا دوسرا بڑا اسلامی مالياتی ادارہ "البركہ" رواں سال كے اختتام سے قبل دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے افتتاح كی كوششوں میں مصروف ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق البركہ مالياتی ادارے كے منيجر عدنان يوسف نے كہا ہے كہ عالم اسلام كے سب سے بڑے بينك كے قيام كے لیے ابتدائی اقدامات اور تحقيقات انجام دی جاچكی ہیں اور اب بينك كے باقاعدہ افتتاح كے بارے میں البركہ كے سربراہ صالح كامل اور سرمایہ كاروں كے درميان مذاكرات جاری ہیں۔

«Gulf Base» كی رپورٹ كے مطابق اس جديد بينك كا ابتدائی سرمایہ تين ارب ڈالر بتايا گيا ہے۔ البركہ كے منيجر عدنان يوسف نے بينك كے قيام كے سلسلہ میں البركہ كے سربراہ صالح كامل كی كوششوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ عالمی اقتصادی بحران كی وجہ سے نہ صرف انہوں نے بينك كے قيام سے قدم پيچھے نہیں ہٹايا بلكہ اپنی كوششوں كو مزيد بڑھاديا تاكہ یہ پروجيكٹ جلد از جلد مكمل ہوجائے۔


source : http://www.iqna.ir/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...

 
user comment