اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

معاشرے کی سعادت و خوشبختی کا واحد راستہ ولایت امیرالمومنین علیہ السلام ہے

 

 آیۃ اللہ العظمیٰ صافی

شیعوں کی پہچان غدیر ہے اور ساری دنیا ہمیں اسی نشانی سے پہچانتی ہے ،ذوی القربیٰ کی محبت شیعوں کا شیوہ ہے ، امیرالمومنین علیہ السلام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کا عقیدہ رکھنا اجر رسالت کی ادائگی ہے ۔ 

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی نے صوبہ قم کی مذہبی انجمن غدیر کے ممبران سے ملاقات کے دوران غدیر ثقافت کی ترویج میں ان کی زحمتوں کا شکریہ اور ان کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: غدیری ثقافت کی ترویج کے لئے جو اقدام کئے گئے ہیں خاص کر بیرون ملک جو سرگرمیاں ہو رہی ہیں سب قابل قدر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان سرگرمیوں میں روزافزون اضافہ ہوتا رہے گا۔ 

آپ نے فرمایا: تمام شیعوں کی ذمہ داری ہے کہ غدیر کی یاد تازہ کریں اور چونکہ قم ہمیشہ سے شیعوں کا محور مرکز رہا ہے اور یہاں پر حضرت معصومہ (س) کا روضہ ہے ، لہذا اس شہر کو ولایت و امامت کے مسئلہ میں تمام شیعوں کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے ۔

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ صافی نے فرمایا کہ اگر کوئی دنیا کے برابر عمر پائے اور تمام زندگی اعمال صالحہ میں گزارے لیکن ولایت امیرالمومنین (ع) سے محروم ہو تو اس کے اعمال کی کوئی قیمت نہیں ہے چونکہ امیرالمومنین علیہ السلام کی ولایت تمام اعمال کی قبولیت کی شرط ہے۔ دنیا و آخرت کی سعادت بھی اسی ولایت پر منحصر ہے لہذا اگر کوئی معاشرہ سعادتمند بننا چاہتا ہے تو اس کا واحد راستہ انھیں معصومین کی ولایت ہے ۔ 

معظم لہ نے فرمایا: دنیا و آخرت کے امور میں علی علیہ السلام جیسا کوئی مقتدا اور پیشوا نہیں مل سکتا ہے ۔

آپ نے مسلمانوں کے اس اعتقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : مسلمانوں کی نظر میں اگر کسی کے اندر چار صفتیں( ایمان، زہد، جہاد اور علم )موجود ہوں تو اس کا رتبہ اصحاب پیغمبر(ص) سے بلند و برتر ہے اور علی علیہ السلام ان تمام صفات میں سب سے اعلیٰ منزل پر فائز تھے جس کا اعتراف غیر مسلمانوں نے بھی کیا ہے ۔  

مرجع عالیقدر نے مولائے کائنات کی عظمت و بزرگی کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : امیرالمومنین (ع) کا وجود سراپا عظمت ہے ان کی فضیلت اور بزرگی کی حدوں کو کوئی درک نہیں کر سکتا ہے وہ رسول اکرم(ص) کے بعد عالم اسلام کی پہلی شخصیت ہیں ۔

آخر سخن میں آپ نے مولائے کائنات کو تمام صفات میں نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے فرمایا: امیرالمومنین علیہ السلام کو دنیا کے سامنے پہچنوانا اسلام کی سب سے عظیم خدمت ہے اور مکتب امیر المومنین علیہ السلام خیرات و برکات کا عظیم ترین مکتب ہے ۔

 


source : http://www.saafi.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مثالی معاشرے کی اہم خصوصیات۔
مسلمانوں کے ایک دوسرے پر حقوق
اسلامی بیداری كے تین مرحلے
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
اخلاق کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
بیت المقدس خطرے میں ہے/ فلسطین کی آزادی صرف ...
اعمال مشترکہ ماہ رجب
اسلامی قوانین کا امتیاز
رجب کے مہینے میں یہ دعا ہرروزپڑھاکرو
اسلام قبول کرنے والی ناورے کی ایک خاتون کی یادیں

 
user comment