اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

15 رمضان امام مجتبى سبط اكبر(ع) کی ولادت با سعادت

شیخ مفید نیز شیخ بہائی رحمہمااللہ نے توضيح المقاصد حضرت سبط اکبر، ریحانة الرسول(ص) امام حسن مجتبى عليہ السلام کے یوم ولادت موفورالسعادة کے بارے میں لکھا ہے کہ آپ (ع) کی ولادت 15 رمضان المبارک سنہ 3 ہجری کو واقع ہوئی ہے۔ شیخ مفید نیز شیخ بہائی رحمہمااللہ نے تحریر کیا ہے کہ جب اس نور پاک کے ظہور پرسرور کی بشارت رسول اللہ (ص) کو دی گئی آپ (س) کے قلب مبارک کو امواج سرور و شادمانی نے آلیا اور نہایت اشتیاق کے ساتھ بہت سرعت سے اپنی دختر پاک محبوبہ خدا و رسول زہرائے بتول (س) کے گھر کی طرف روانہ ہوئے، سیدة النساء العالمین کے گھر پہنچے تو فرمایا: «يا اسماء هاتينى ابنى »، ای اسماء میرا بیٹا مجھے لاکر دے دے. اسماء نے حکم کی تعمیل کی اور فرزند زہراء آغوش رسالت میں پہنچ گیا؛ نانا نے نواسے کے دائیں کان میں اذان دی اور بائیں کان میں اقامہ پڑھا اور یہ پہلی صدا تھی جس سے اس فرزند کا کان شناسا ہوئے اور یہ صدا آپ (ص) کے حق کا اقرار بھی تھی اور پیغام الہی کا مصداق بھی؛ صدائے تکبیر، صدائے توحید، صدائے تہلیل، اور آپ (ع) کے جد امجد خاتم الانبياء صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم کی رسالت کی صدائے تصدیق. 

دعا ہے کہ خداوند متعال امت اسلامی اور شیعیان محمد و آل محمد (ص) کو اس مبارک سنت پر عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے. پيغمبر صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم بھائی و جانشین علی ابن ابیطالب (ع) سے مخاطب ہوکر فرمایا: «يا على هل سميت الوليد المبارك؟» کیا آپ نے اپنے مبارک نومولود کے لئے کوئی نام منتخب کیا ہے؟ علی علیہ السلام نے عرض كیا: «ما كنت لاسبقك يا رسول اللہ؟» یا رسول اللہ (ص) میں آپ پر سبقت نہیں لیتا. ابھی کچھ لمحے ہی گذرے تھے کہ بشيرِ وحى حضرت جبرائيل امین علیہ السلام نازل ہوئے اور پیغام پروردگار لے کر آئے؛ نومولود کا نام خدائے عزّ و جلّ نے خود رکھا تھا چنانچہ جبرائیل نے عرض کیا: یا رسول اللہ (ص)! سَمِّه حسناً = اس فرزند کا نام حسن رکھ لینا. 

رسول اللہ صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اس امام حسن علیہ السلام کے لئے بذات خود عقیقہ کاانتظام کیا اور بسم اللہ پڑھ کر اپنی دنیا و آخرت کے لئے دعا فرمائی.

 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=200956
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذاتی کمالات
امام موسی کاظم علیہ السلام
بعثت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
امام سجادعلیہ السلام کے کے القاب
معراج انسانیت امام موسیٰ کاظم(ع)
۱۳ رجب المرجب حضرت علی (س) کی ولادت با سعادت کا ...
حضرت امام مہدی (عج)کی معرفت کی ضرورت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے کلمات قصار
تہران میں یوم شہادت امام جعفر صادق (ع) پرچم عزا نصب
حضرت فاطمہ (س) انتہائي صاحب عصمت و طہارت تھيں

 
user comment