اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

بحرین اور سعودی اہل تشیع کا حال

سعودی عرب: شیعہ علماء کی گرفتاری کے احکامات واپس لئے گئے/ بحرین: مذہب شیعہ کی توہین کے جرم میں سلفی ایم پی کی مأمونیت منسوخ کردی گئی.

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے کے شہر «الخبر» کے تین شیعہ علماء کی گرفتاری کے احکامات واپس لئے گئے ہیں.

اہل بیت نیوز ایجنسی «ابنا» نے «رسا نیوز ایجنسی» کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کثیر تعداد میں شیعہ علماء اور سماجی شخصیات نے سعودی اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے چنانچہ سعودی کریمنل کورٹ نے حجت الاسلام سيد ہاشم علي سلمان ، حجت الاسلام سيد محمد باقر الناصر و حجت الاسلام شيخ يوسف المازني کے علاوہ الخبر شہر کے تمام شیعہ ائمہ مساجد اور متولیوں کی گرفتاری کے احکامات واپس لئے ہیں.

یاد رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ ایک سال سے شیعہ باشندے شدید ترین امتیازی سلوک اور دباؤ کا سامنا کرتے آرہے ہیں؛ یہان تک کہ حتی شیعہ اکثریتی علاقوں میں بھی انہیں مساجد کی تعمیر اور سرکاری اجازت نامے کے بغیر بننے والی مساجد میں نماز جماعت بجا لانے کی اجازت نہیں دی جاتی. سعودی عرب کے دوسرے علاقوں میں شیعیان اہل بیت (ع) کو مسجد بنانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے.

بحرین کی مجلس مقننہ نے ایک سلفی ایم پی جاسم السعیدی کے پارلمانی استحقاق اور متعلقہ رعایتوں کے منسوخ کردیا ہے.

اہل البیت نیوز ایجنسی «ابنا» کے مطابق العالم نے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی پارلیمنٹ کے اسلامی امور و قانون سازی کے کمیشن نے اس ملک کی وزارت قانون و اسلامی امور کی درخواست نمتاتے ہوئے بحرینی پارلیمان کے سلفی رکن «جاسم السعيدي» کے استحقاق و پارلیمانی رعایتوں کو منسوخ کردیا ہے.

شیعہ عوام و راہنماؤں نے حال ہی میں وہابی ایم پی جاسم السعیدی کی جانب سے نماز جمعہ کے خطبوں میں مذہب شیعہ کے خلاف توہین آمیز جملوں کے استعمال کے بعد اس کے خلاف وزارت قانون سے شکایت کی تھی.

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمیشن کی رائے کے بعد اب یہ معاملہ بحرینی پارلیمان کے اوپن سیشن کے سامنے رکھا جائے گا تا کہ پارلیمنٹ کے سارے نمائندے اس کے سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کرسکیں.

بحرین کے وزیر قانون و اسلامی امور شيخ "خالد بن علي آل خليفہ" نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر جاسم السعیدی کی پارلیمانی رعایت و استحقاق کی Immunity کی منسوخی کی درخواست دی تھی تا کہ اس طرح اس سے پوچھ گچھ ممکن بنائی جاسکے اور بحرین کی اکثریتی آبادی کی دلجوئی کی جاسکے.

جاسم السعیدی نے الوسطی صوبے کی مسجد شکیبہ میں مذہب شیعہ کی توہین کی تھی جس کے نتیجے میں تقریبا 500 شیعہ باشندوں نے اس کے خلاف شکایت نامہ ترتیب دیا تھا.

جنوری میں بھی السعیدی کو گرفتار کرکے قید کیا گیا تھا.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=152505
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment