اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

دین و سیاست کے تعلق کے مصور آےت اللہ سیستانی ہیں۔ امریکی تجزیہ نگار

ایک امریکی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ: عراق کے دینی پیشوا اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی عراق کی تاریخ کے ایک تزویری دور (Strategic Age) میں سیاست ـ دین اور حکومت کے درمیان ربط کے مصور ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسٹبفن لی مائرز (Steven Lee Myers) نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سیدعلی سیستانی نے انتخابات میں کسی بھی گروہ یا جماعت حتی کہ اکلوتی مذہبی جماعت کی حمایت سے انکار کیا اور عوام کو انتخابات میں کسی شخص یا پارٹی کی حمایت کی دعوت دیئے بغیر انتخابات میں حصہ لینے کی ہدایت کرکے ثابت کردیا کہ وہ نہایت سنجیدہ اور قابل قدر مذہبی سیاستدان ہیں جنہوں نے دین اور سیاست کے درمیان مناسب تعلق قائم کررکھا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کے افکار و آراء عراق کے مستقبل پر عظیم اثرات مرتب ہوں گے؛ وہ بعثی حکمرانوں کے تاریک دور میں ایک طویل عرصے تک شیعیان عراق کی محرومیت اور مظلومیت کے پیش نظر انتخابات میں کسی بھی جماعت یا فرد کی حمایت کرسکتے تھے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا اور ان کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عراق کے مستقبل کا بخوبی اندازہ لگا سکے ہیں اور مستقبل میں ان کے اس اقدام کے دور رس اور مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ 


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=180934
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment