اردو
Tuesday 19th of March 2024
0
نفر 0

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں توہین آمیز کارٹونوں کی فروخت

ڈنمارک میں «اخبارات کی آزادی» نامی تنظیم نے رسول اللہ (ص) سے منسوب کارٹونوں کی فروخت کے بارے میں خبر دیتے ہوئے ایک بار پھر اسلامی امہ کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے.
اہل البیت نیوز ایجنسی «ابنا» کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ انجمن کے سربراہ «لاس ہیڈگارڈ»، نے کہا ہے کہ خصرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک توہین آمیز تصویر کی متعدد کاپیاں – فی کاپی 250 ڈالر کے حساب سے - فروخت ہوئی ہیں.

ہیڈگارڈ نے ان توہین آمیز کارٹوں کی اشاعت کے بارے میں کہا ہے: «ہم نے ان کی اشاعت کے سلسلے میں بیان کی آزادی کے سلسلے میں اپنے حق کا استعمال کیا ہے!».

ہیڈگارڈ نے کہا کہ تصاویر بنانے والے کارٹونسٹ «کورٹ وسٹرگارڈ»، نے سنہ 2005 میں ان تصاویر کی اشاعت کی منظوری لے لی تھی اور یہ منظوری اس وقت بھی موجود ہے اور تمام تصاویر کے آخر میں کارٹونسٹ کے دستخط بھی موجود ہیں.

ہیڈگارڈ اس وقت شدیدترین حفاظتی حصار میں ہے اور اس نے کہا ہے کہ: ہم نے کسی بھی قانون کو پامال نہیں کیا ہے اور ہمارا سارا کام قانون کے دائرے میں ہے اور ہمیں حکومت کی پوری حمایت حاصل ہے.

قابل ذکر ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منسوب کارٹون سنہ 2005 میں "یولانڈز پوسٹن" نامی روزنامے میں شائع ہوئے جو پوری دنیا میں ڈنمارک کے خلاف مسلمانوں کے غم و غصے کا باعث ہوئے اور بہت سے ملکوں نے ڈنمارکی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا.


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=155202
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

القاعدہ بلوچستان کا رہنما عمر عبدالطیف ہلاکت ہو ...
انگلستان کے شہر برسٹل میں باپردہ خواتین کو ...
ہندوستان ؛ ديو بند میں قرائت قرآن كے عالمی ...
رهبر انقلاب سمیت تمام علماء اسلام،بلا تفریق شیعہ ...
دھشتگردوں کے مقابلے میں حزب اللہ لبنانی فوج کے ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
بوکوحرام کے ہاتھوں 60 افراد اغوا
امت اسلامیہ مں اتحاد کا جذبہ تمام شیعوں اور سنیوں ...
بوسنیا ہرزگوینہ ایک مسجد پر نامعلوم افراد کا حملہ
گستاخ اسلام پادری كی جرمن میں داخلے پر پابندی

 
user comment