اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

آیت‏اللہ سبحانی: عصر حاضر میں پوری دنیا میں اہل تشیع پر حملے ہورہے ہیں

حضرت آیت اللہ سبحانی نے اہل تشیع پی مختلف فرقوں کی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس وقت دنیا کے تمام نقاط میں اہل تشیع پیرحملے ہورہے ہیں اور حتی بعض فرقوں کی تعلیمی ڈگریوں کے رسالے بھی مکتب شیعہ کے خلاف لکھے جارہے ہیں۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی نے حوزہ ہائے علمیہ کے ادارہ اطلاعات و نشریات کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس مرکز کے پروگراموں کی تعریف کی اور کہا کہ آپ علماء، واعظین اور ذاکرین کو خبریں پہنچانے کے ساتھ ساتھ علمی موضوعات کو بھی اپنے رسائل میں جگہ دیں تا کہ وہ ان موضوعات سے علمی فائدہ اٹھا سکیں۔
 
حوزہ علمیہ قم کی اس بلندپایہ استاد نے اہل تشیع کے خلاف مختلف فرقوں کی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کے ہر گوشے میں شیعیان اہل بیت (ع) کو مختلف قسم کے حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ بعض دینی مدارس اور جامعات میں طلباء کو فارغ التحصیل ہونے کے لئے اہل تشیع کے خلاف رسالے لکھنے کے لئے دیئے جارہے ہیں۔
 
انھوں نے کہا کہ ہمیں بھی اس ہمہ جہت یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے منطقی موقف کی حفاظت کرنی ہوگی اور اس سلسلے میں بہترین مواد وہی ہے جو حوزات علمیہ کی جانب سی شائع ہوتا ہے۔
 
آیت اللہ سبخانی نے حاضرین سے کہا: آپ سب کا مشترکہ مطمع نظر اسلام، تشیع اور اسلامی انقلاب کا دفاع ہونا چاہئے؛ آپ تمامتر مثبت نکتوں کا سہارا لیں اور حوزہ ہائے علمیہ میں انجام پانے والے مثبت امور کے بارے میں لوگوں کو اطلاعات فراہم کریں تا کہ عوام کو بھی معلوم ہو کہ حوزات علمیہ میں دین کے دفاع کے سلسلے میں کس قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=178529
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...

 
user comment