اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

عشق نبی پر ہر کلمہ گو مرمٹنے کو تیار ہے

نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والی ویب سائٹ فیس بک کے خلاف احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے کراچی میں بیرونی آلہ کاروں نے قادیانیوں کو خوش کر نے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹارگٹ کلنگ کی۔ پیپلز پارٹی کو عوامی خدمت سے کوئی دلچسپی نہیں حکومت کے لیے دہشت گردوں کو ساتھ رکھا ہے ۔الطاف حسین اور اسفند یار ولی اگر اپنے ہی لوگوں کے قاتل نہ ہوتے تو اپنے علاقوں میں رہتے۔لاشوں کی سیاست اے این پی اور ایم کیو ایم کا کاروبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت جمعہ کو بنارس چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ اسد اللہ بھٹو،امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی ضلع غربی حمید اللہ خان ایڈووکیٹ،یونس بارائی ، محمد لئیق خان ،محمد اسحاق خان اور فرہاد گل نے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم دونوں کو حکومت سے نکال دیا جائے۔اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حکومتی حلیفوں کوانسان کی قدر ہے اور نہ نبی ﷺ کے غلاموں کی یہی وجہ ہے کہ ہر طرف نبی ﷺ کے غلاموں کا خون بہہ رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بلا امتیاز ایم کیو ایم اور اے این پی کے قاتلوں کو گرفتار کرے ۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوںنے نظریہ پاکستان اور اساس پاکستان کے خلاف پاکستانی عوام کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔لسانی سیاست تصادم کی سیاست ہے جسے ہم نہیں مانتے ۔حمید اللہ خان ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ 


source : http://omidworld.org/ur/component/news/?cat=news&nid=4865
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment