اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

ہمایش " امام موعود کی بیعت " کے نام آیۃ اللہ العظمیٰ صافی کا پیغام

ہمایش

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللہ تبارک و تعالیٰ: " وَ ذَکِّرْهُم بِأيام الله "
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : " لو لم يبق من الدنيا الا يوم واحد بعث الله عزوجل رجلاً من اهل بيتي يملأ الارض عدلاً کما ملئت جوراً "
الٰہی اور مقدس ایام میں سے ایک دن ۹ ربیع الاول کا ہے ۔یہ مسعود و مبارک دن حضرت ولی اللہ الاعظم ،امام مبین ،حصن حصین ،بقیۃ اللہ فی الارضین ، موعود انبیاء و مرسلین ، مصداق آیت (فمن يأتيکم بماء معين) خاتم الاوصیاء والمعصومین ،مولانا المنتظر والعدل المشتہر الامام الثانی عشر الحجۃ بن الحسن المھدی ارواح العالمین لہ الفداء کی ولایت کا آغاز ہے ۔
زمانہ نجات ، روز آزادی اور مظلوم و ستمدیدہ بشریت کی نجات کے منتظر اس دن کا احترام کریں اور اس دن کی تعظیم و احترام کو اپنے لئے باعث فخر سمجھیں ۔

در حقیقت اسی دن سے ہجری تاریخ میں مھدوی زمانہ کا آغاز ہوتا ہے ۔
یہ اجتماع جو ھمایش بیعت با امام موعود علیہ السلام کے عنوان سے کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے پر برکت وبا عظمت جوار میں منعقد ہورہا ہے ،نہایت حسین اقدام ہے اس میں شیعوں کو تولّیٰ و تبرّی کی دعوت دی جائے وہ آئیں اور موعود خداوند اور آدم(ع) سے خاتم تک تمام انبیاء کے موعود کی بیعت کریں ۔
یہ اجتماع شعائر الٰہی کی تعظیم کا بہترین مصداق ہے جو کلمۃ اللہ کی بلندی ، اہلبیت(ع) کے نورانی مکتب کی ترویج اور انبیاء کے جانفزا پیغامات کے ابلاغ اور امام زمانہ(عج) کے ظہور کا انتظار کرنے والوں کے لئے نئے جوش و ولولہ کا باعث ہوگا ۔
انشاء اللہ جو بزرگ اساتذہ اس اجتماع میں شرکت کریں اور حضرت ولی اللہ الاعظم امام زمانہ ارواحنا فداہ کی مدد سے مھدی ثقافت کی ترویج کریں انھیں چاہئے کہ وہ اس طرح سرے اپنے عزیز جوانوں کو امام زمانہ(عج) کی شخصیت و عظمت سے مزید آشنا کریں ۔
آخر میں ہم اس اجتماع کا انعقاد کرنے والے مخلصین ،شرکاء، فاضل طلاب اور محترم اساتذہ پر درود بھیجتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند انھیں اس بات کی مزید توفیق عنایت کرے کہ وہ بشریت کی آخری امید اور مھدوی ثقافت کی ترویج و تبلیغ کر سکیں ۔
اللهم عجل فرجه و قرب زمانه و اجعلنا من اعوانه و انصاره بحق محمد و آله الطاهرين
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
لطف اللہ صافی
۹ ربیع الاول۱۴۳۱

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment