اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

علامتی بھوک ہڑتال: جیکب آباد، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج

علامتی بھوک ہڑتال: جیکب آباد، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج

احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں علامہ مقصود ڈومکی، علامہ سیف علی، اللہ بخش میرالی، سید گلزار شاہ، ندیم حسین، ثاقب شاہ، ذاکر علی اور منصب بروہی نے کہا کہ شیعہ گمشدہ افراد کو جلد ظاہر اور انکے اہل خانہ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ تنظیموں کی جانب سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جیکب آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے شیعہ تنظیموں کی جانب سے علامہ مقصود ڈومکی کی قیادت میں پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ آرگنائزیشن، شیعہ ایکشن کمیٹی، بزم سبطین، انجم جمن شاہ درگاہ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ مقصود ڈومکی، علامہ سیف علی، اللہ بخش میرالی، سید گلزار شاہ، ندیم حسین، ثاقب شاہ، ذاکر علی اور منصب بروہی نے کہا کہ شیعہ گمشدہ افراد کو جلد ظاہر کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا چار روز سے مسلسل جاری ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !

 
user comment