اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

ایرانی ڈاکٹروں کی کراچی میں جگر کی کامیاب پیوندکاری

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ڈاکٹروں نے میڈیکل سائنس کے میدان میں اپنے تعاون کا آغاز کرتے ہوئے کراچی میں جگر کی پیوندکاری کے سات آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اور پاکستانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایران کے شہر شیراز کے جگر کی پیوند کاری کے مرکز کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان دنوں کراچی کے دورے پر ہے جہاں اس نے پاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی میں ایک ہفتے کے دوران جگر کی پیوند کاری کے سات آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیئے-

ایس آئی یو ٹی نے اس کامیابی کو ایک نیک شگون اور اچھا آغاز قرار دیا ہے- کراچی کے ایس آئی یو ٹی مرکز کے سربراہ اور یورولوژی کے ماہر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے بتایا کہ جگر کی پیوند کاری کے ماہر ایرانی ڈاکٹر سرجری کرنے کے مقصد سے ایران کے شہر شیراز سے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں-

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ ایران کے شہر شیراز میں جگر کی پیوند کاری کا مرکز اس پورے خطے میں اپنی فیلڈ کا سب سے بڑا اور معتبر مرکز ہے اور ایرانی جراح ڈاکٹروں کا دورہ کراچی ایس آئی یو ٹی اور شیراز کے پیوند کاری کے مرکز کے درمیان قریبی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے-

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی کہا ہے کہ ایران کا پاستور انسٹیٹیوٹ ایک معتبر میڈیکل تحقیقاتی ادارے کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اچھا تعاون کر سکتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...

 
user comment