اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

رہبر انقلاب: جوانوں کی موجودہ نسل، دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلی نسل سے کہیں زیادہ آمادہ

رہبر انقلاب: جوانوں کی موجودہ نسل، دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلی نسل سے کہیں زیادہ آمادہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے راہیان نور کے بعض کاروانوں سے ملاقات میں فرمایا: ہمارے پاس با صلاحیت ، با ایمان اور با اقتدار جوان موجود ہیں جو دشمن کام قابلہ کرنے کے لئے پہلی نسل سے کہیں زیادہ آمادہ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے راہیان نور کے بعض کاروانوں میں شریک جوانوں سے ملاقات میں فرمایا: ہمارے پاس با صلاحیت ، با ایمان اور با اقتدار جوان موجود ہیں جو دشمن کامقابلہ کرنے کے لئے پہلی نسل سے کہیں زیادہ آمادہ ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دور کو نورانی دور اور ایرانی تاریخ کا زرین باب قراردیتے ہوئے ہوئے فرمایا: عالمی طاقتوں نے انقلاب اسلامی کو نابود کرنے کے لئے ایرانی قوم پر 8 سال تک جنگ مسلط کی ۔ لیکن ایرانی قوم کے جوانوں نے ایمان، فداکاری، عظمت، تدبیر، شجاعت اور بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی قوم کو اس آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کامیابی نصیب ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 8 سالہ مسلط کردہ جنگ کو ایرانی قوم کی عزت، عظمت ، استقلال، آزادی اور اقتدار کامظہر قراردیتے ہوئےفرمایا: دفاع مقدس کا دور ایک عظیم ثقافتی ذخیرہ ہے جس کی بھر پور حفاظت کرنی چاہیے اور راہیان نور کا سلسلہ اس عظیم ثقافت کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تمام اداروں پر زوردیتے ہوئے فرمایا: اس عظیم ثقافتی یاد کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں تمام اداروں کو تعاون فراہم کرنا چاہیے اور اس ثقافتی میراث میں ہر ادارے کو اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment