اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

ریاستی انتظامیہ تقدس ماہ مبارک کو پامال کرنے سے گریز کرے: آغا حسن

سرینگر/ ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؑ کے یوم وفات کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اسلام کی دعوت اور تبلیغ میں رسول اکرم (ص) کے شانہ بشانہ حضرت خدیجہ ؑ کا کردار اور خدمات تاریخ اسلام میں ایک درخشان باب اور اساسی اہمیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آغا صاحب نے کہا کہ رسول اکرم(ص) کے ساتھ ام المومنین حضرت خدیجہؑ کا نکاح اسلام کی خدمت و نصرت کیلئے الٰہی نظام کی ایک اہم کڑی تھی۔ ام المومنین ؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپؑ رسول اکرم (ص) کے اعلان نبوت کی تصدیق کرنے والی اولین فرد ہے۔ اس موقعہ پر آغا صاحب نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ماہ مبارک کے باوجود نماز جمعہ پر قدغن اور مسجد کومقفل کرنے کی حکومتی کاروائی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی انتظامیہ دلی کی آلہ کاری میں ماہ مبارک کے تقدس سے بھی عاری نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں سرینگر کی مرکزی جامع مسجد جیسے اہم ترین مرکز میں جمعہ اجتماع پر پابندی مسلمانان کشمیر کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی بدترین مثال ہے۔آغا صاحب نے کہا کہ ماہ مبارک گناہوں کی بخشش اور آتش جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے ہر مسلمان ماہ مبارک کی رحمتوں سے استفادہ کرنے کا متلاشی رہتا ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے ماہ ماہ مبارک کی اہمیت کو یکسر نظر انداز کرکے مزاحمتی قائدین کی خانہ نظربندیوں کا سلسلہ جاری رکھا، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...

 
user comment