اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

بحرینی عدالت نے اس ملک کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی

کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی سماعت ایک بار ملتوی کر دی ہے اور اب یہ سماعت چوبیس مئی کو ہو گی-

بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت، اس سے قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر چکی ہے- بحرینی حکومت نے چودہ مارچ دو ہزار سترہ کو بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تھا تاہم بحرینی عوام کی جانب سے اپنے مذہبی پیشوا کی پرزور حمایت اور رائے عامہ کے دباؤ کے نتیجے میں وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی اور ان کے مقدمے کی کارروائی موخر کر دی-

درایں اثنا بحرینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں کو پورے ملک میں الرٹ کر دیا گیا-

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہیلی کاپٹر الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے اوپر پرواز کر رہے ہیں-

بحرین اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلانے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے- یہ مظاہرے اتوار کی صبح بھی جاری رہے-

کفن پوش مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر اپنی جان قربان کرنے کا اعلان کیا-

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سربراہ نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا-

تحریک النجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے بحرین کے اللولوء ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم صرف بحرین کے ہی عالم دین اور مرجع تقلید نہیں ہیں اور ان کے خلاف آل خلیفہ کا کسی بھی طرح کا اقدام، تمام شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت ہے-

اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اگر آل خلیفہ حکومت نے اپنی غیر دانشمندانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور آل سعود کے حکم پر عمل کیا تو اپنی جڑ خود کھود لے گی اور پھر اسے کسی راہ حل کا موقع نہیں ملے گا-

اکرم الکعبی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کے ظلم و جور کے باوجود، انقلاب بحرین، پرامن طریقے سے اپنی تحریک جاری رکھے گا-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...

 
user comment