اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

حيات پيغمبر ہي ميں قرآن کے مرتب ہونے پر قرآني دلائل

 حيات پيغمبر ہي ميں قرآن کے مرتب ہونے پر قرآني دلائل

)-      سورہ قيامت آيت 17ميں خداوند عالم ارشاد فرماتا ہے کہ:

”‌ اِنَّ عَلَيْنٰا جَمْعَہُ وَ قُرْاٰنَہُ“ ”‌ اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمہ ہے “

اس ارشاد الٰہي کے مطابق يہ بات واضح ہے کہ جمع قرآن کي ذمہ داري خود خدا وند عالم نے لي ہے اور اسے امت پر نہيں چھوڑا حتٰي کہ اس کام کي ذمہ داري خود پيغمبر

ختمي مرتبت  (ص) پر بھي نہيں چھوڑي -

2)-   قرآن نہايت وآشکار الفاظ ميں کفار اور مشرکين کو چيلنج کرتا ہے اور ارشاد ہوتا ہے کہ:

”‌فَاتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِہِ وَا دْعُوا شُہَدٰاءَ کُمْ مِنْ دُونِ اللهِ اِنْ کُنْتُمْ صٰادِقينَ“ (بقرہ /23)

”‌اگر تم سچے ہو تو ايسي ايک ہي سورہ تم بھي بنا لاۆ اور خدا کے سوا اور اپنے سب گواہوں کو بلالو“

”‌فَاتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِہِ وَا دْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللهِ اِنْ کُنْتُمْ صٰادِقينَ “(سورہ يونس/28)

”‌اگر تم سچے ہو تو تم بھي اس کے مانند ايک سورہ بنا لاۆ اور اللہ کے سوا جس جس کو بلا سکتے ہو بلا لو“

”‌فَاتُوابِعَشْرِسُوَرٍ مِثْلِہِ مُفْتَرَيٰتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللهِ اِنْ کُنْتُمْ صٰادِقينَ“   (ہود /13)

اگر تم سچے ہو تو ايسي ہي بني ہوئي دس سورتيں تم بھي لے آۆ اور اللہ کے سوا جس جس کو بلا سکتے ہو بلا لو“

”‌ يہ آيات قرآني اس بات کي دليل ہيں کہ خود رسول اکرم  (ص)  کے زمانہ ميں ہر خاص و عام کے پاس قرآن کے سورے نہايت واضح اور روشن تھے -ظاہر ہے کہ اگر اس وقت قرآن جمع شدہ اور ترتيب شدہ صورت ميں موجود نہيں تھا تو اس وقت کے کفار اور مشرکين کو قرآن کا يہ چيلنج معاذاللہ بے معني ہو کر رہ جاتا ہے-

3)-  سورہ بقرہ کي پہلي آيت ميں خدا وند عالم ارشاد فرماتا ہے کہ :

”‌ذٰلِکَ الْکِتٰابُ لاٰ رَيْبَ فِيہِ ھُديً لِلْمُتَّقينَ الخ “  ”‌بے شک يہ کتاب متقين کے لئے ہدايت ہے “

سوال يہ ہے کہ اگر قرآن مرتب اور جمع شدہ نہ ہوتا يا پراگندہ ہوتا تو خدا وند عالم پھر کس کتاب کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ:

”‌ ذٰالِکَ الْکِتٰابُ الخ؟“

4)-  سورہ حمد کا مشہور نام فاتحہ ہے جس کے معني ہيں افتتاح -اور يہ بات بين الفريقين متفق عليہ ہے کہ يہ سورہ ان سوروں ميں نہيں ہے جو سب سے پہلے نازل ہوا ہو کہ اسے نزول کے اعتبار سے افتاح کلام خدا وند ي قرار ديا جائے لہٰذا قرآن کي ابتدا سورہ حمد سے ہونا اور خود پيغمبر اکرم  (ص)  کا اس سورہ کو سورہ فاتحہ کے نام سے موسوم کرنا اس بات کي دليل ہے کہ يہ کتاب پيغمبر اکرم  (ص)  زمانہ ہي ميں مرتب شدہ تھي -

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...

 
user comment