اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس بموں کے استعمال کا ایک اور واضح ثبوت

سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں کلسٹر اور فاسفورس بموں کے استعمال کا ایک اور واضح ثبوت
من کے صوبہ صعدہ کے علاقے حیدان سے شائع شدہ تصاویر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سعودی اتحادیوں نے اس علاقے میں کلسٹر بم کا استعمال کیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے استعمال کئے گئے کلسٹر اور فاسفوس بموں کی وجہ سے لوگوں مخصوصا بچوں کے جسم پر پھوڑے  اور ورم اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آل سعود کی یمن میں جاری جارحیت امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر انجام پا رہی ہے۔
یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقے حیدان سے شائع شدہ تصاویر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سعودی اتحادیوں نے اس علاقے میں کلسٹر بم کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب سے ہیومن راٹس واچ کے ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ کے اندر بیان کیا ہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کے دوران تاہم ۴۱۲۵ عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ ۷۲۰۷ زخمی ہوئے ہیں۔
  ہیومن راٹس واچ نے اپنی رپورٹ کے اندر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ متعدد دستاویزات پائے جانے کے باوجود سعودی عرب کے حامی ممالک مخصوصا امریکہ اور برطانیہ یمن میں سعودی جارحیت کے دوران ہوئے جانی نقصانات کے بارے میں تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
 اس رپورٹ میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ اس کے باوجود کہ یمن پر فضائی حملے غیر قانونی ہیں امریکہ اور برطانیہ سعودی عرب کو بھاری اسلحہ بیچنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔
ہیومن راٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے جان بوجھ کر یمن کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یمن میں عام لوگوں کی زندگیوں کو ان سے چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود جو خود کو مسلمانوں کے قبلہ کا محافظ سمجھتی ہیں ان کا نہتے مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے عالم اسلام کب تلک اپنی آنکھوں پر پٹی باندھے رہیں گے؟

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment