اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

امت مسلمہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی: سید حسن نصر اللہ

العہد نیوز کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے آیۃ اللہ رفسنجانی کی انقلاب اور مزاحمتی تحریک کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امت مسلمہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آیۃ اللہ رفسنجانی 34 سالوں سے مزاحمتی تحریک کے بہت بڑے حامی اور مدد گار تھے۔ مرحوم آیۃ اللہ رفسنجانی ایک مہربان باپ کی طرح تھے جو کہ ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آیۃ اللہ رفسنجانی کے حزب اللہ کی حمایت کرنے اور ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ وہ ہماری خوشیوں میں خوش اور غم کے ایام میں غمگین ہوتے تھے، انہوں نے ہر وقت ہماری مدد کی اور فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریک کی حمایت میں ہمہ وقت کوشاں رہے۔

سید حسن نصراللہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں امام خامنہ ای کی خدمت میں آیۃ اللہ رفسنجانی کی رحلت پر مخلصانہ تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment