اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

شہید نمر کا خون آل سعود کی نابودی کا ضامن/ راہ خدا میں شہادت علمائے دین کے لیے باعث سعادت

شہید نمر کا خون آل سعود کی نابودی کا ضامن/ راہ خدا میں شہادت علمائے دین کے لیے باعث سعادت

شہید راہ حق، آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر‘‘ کی پہلی برسی کے موقع پر حرم رضوی میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شیخ نمر نے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع کی آواز بلند کی جس کو برداشت کرنا آل سعود کی طاقت سے باہر تھا اس لیے انہیں فورا جیل میں بند کر دیا اور آخر کار شہید کر دیا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے کہا: یہ محراب مسجد کوفہ سے امیر المومنین علی علیہ السلام اور میدان کربلا سے امام حسین علیہ السلام کی آواز ہے کہ شہادت ہمارے لیے سعادت اور سربلندی ہے اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے لیے بھی شہادت سعادت اور سربلندی ہے اور وہ بھی ہمیشہ میدان جہاد میں حاضر رہتے ہیں اور انہیں شہادت سے کوئی خوف نہیں ہوتا۔
انہوں نے مدافعین حرم کی فداکاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق و شام میں اسلامی مقدسات کا دفاع کرنے والے عظیم المرتبت مجاہد بھی دشمنان اسلام کے مقابلے میں برسر پیکار ہیں جیسا کہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حریم اہل بیت(ع) کے دفاع کی راہ میں شہادت کے عاشق لبنانی جوان ایک دوسرے پر سبقت لیتے ہیں اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اپنے ماں باپ کی خاطر نہ جاؤ تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے ماں باپ کو راضی کر کے میدان کارزار کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شہادت ہمارے لیے بلکہ اہل بیت(ع) کے تمام چاہنے والوں کے لیے عظمت اور افتخار ہے کہا: ہمارے علماء ظلم و جور اور استکبار و استعمار سے جنگ کے میدان میں ہمیشہ سے پیشقدم رہے ہیں اور اپنے خون کو اس مقدس راہ میں پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا: اس وقت عالم اسلام کو بڑے بڑے پراپیگنڈوں اور چیلنجوں کا سامنا ہے، اس وقت پوری دنیا اسلام ناب محمدی کے مقابلے میں صف آراء ہے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کے لیے ہرممکنہ فعل کا ارتکاب کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں مسلمانوں کو بھرپور ہوشیاری کے ناخن لینا ہوں گے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment