اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

خيموں کي حالت

ايسي خوفناک صورتحال کي وجہ سے بچوں نے رونا شروع کر ديا - شمر کے خيموں پر حملے کي وجہ سے عورتوں کو خيموں سے باہر آنا پڑا - امام نے اھل حرم کو بڑے آرام سے واپس آنے کي دعوت دي - شمر اور اس کے سپاہيوں کے دور ہو جانے کے بعد خواتين آہستہ سے خيموں ميں واپس آ گئيں - سورج سر پر تھا اور ميدان ميں گردو غبار چھائي ہوئي تھي- امام کے ساتھيوں ميں سے ( جز بني ھاشم ) چند ہي باقي رہ گۓ تھے مگر يہ چند افراد بھي ايمان ، معرفت اور پوري بصيرت کے ساتھ شمر کي فوج کے سامنے
خيموں کي  حالت

ايسي  خوفناک صورتحال کي وجہ سے بچوں نے رونا شروع کر ديا - شمر کے خيموں پر حملے کي وجہ سے عورتوں کو خيموں سے باہر آنا پڑا - امام نے اھل حرم کو بڑے آرام سے واپس آنے کي دعوت دي - شمر اور اس کے سپاہيوں کے دور ہو جانے کے بعد خواتين آہستہ سے  خيموں ميں واپس آ گئيں -  سورج سر پر تھا اور ميدان ميں گردو غبار چھائي ہوئي تھي- امام کے ساتھيوں ميں سے ( جز بني ھاشم )  چند ہي باقي رہ گۓ تھے مگر يہ چند افراد  بھي ايمان ، معرفت اور  پوري بصيرت کے ساتھ شمر کي فوج کے سامنے سيسہ پلائي ہوئي ديوار کي مانند کھڑے تھے - بني ھاشم ميں سے کوئي بھي شہادت کے رتبے کو نہيں پہنچا تھا - وہ سب کے سب پہاڑ بن کر امام کي پاسداري کر رہے تھے -

کربلا اپنے عروج کو پہچ چکا تھا - اقامت نماز کے ليۓ وقت نزديک  آ گيا تھا - امام کے ساتھيوں کي يہ چھوٹي سي جماعت خود کو امام کي امامت ميں  اپني آخري نماز کے ليۓ تيار کر رہي تھي -

نماز ظھر عاشورا ، نماز کے شھداء اور نماز کے بعد

عاشورا کے يہ ستارے تپتے آسمان کے نيچے بڑي جرات  اور دليري کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے تھے - ميدان ميں ہيبت ، گردو غبار اور شمشيروں کا شور تھا  اور ميدان کے چپے چپے ميں  شہداء کا  لہو اور جسم کے ٹکڑے ديکھے جا سکتے تھے -

اس موقع پر ابو تمامھ عمرو بن عبداللہ صائدي   ابا عبداللہ عليہ السلام کي خدمت ميں حاضر ہوا اور کہنے لگا -

ميري جان آپ پر فدا ہو : دشمن لحظہ بہ لحظہ قريب آ رہا ہے - خدا کي قسم ! ميں آپ کي جان کي حفاظت کروں گا يہاں تک کہ اپني جان آپ کے قدموں ميں نچھاور کر دوں - ميرا دل کرتا ہے کہ خدا کا ديدار کروں ، اس وقت جب ميں اپني نماز ميں اقامت کي حالت ميں ہوں -

ابا عبداللہ الحسين عليہ السلام نے سر اٹھايا اور آسمان کي طرف ديکھا - گردو غبار کے پيچھے سورج آسمان کے وسط ميں وقت ظہر کي گواہي دے رہا تھا - امام عليہ السلام نے ابوتمامھ کي طرف منہ کيا اور فرمايا "

"تم نے مجھے نماز کي ياد دلائي ، خدا تمہيں نماز گزاران اور ذاکروں ميں جگہ دے - "

ہاں ! يہ تو وقت نماز ہے -

امام نے پھر فرمايا !

" ان دشمنوں سے کہو کہ ہم سے ہاتھ اٹھا ليں تاکہ ہم نماز پڑھ ليں "

ابو مختنف کہتا ہے کہ

امام نے ابوتمامھ سے فرمايا کہ اذان کہو !

اور پھر عمر سعد سے مخاطب ہو کر بولے ! افسوس ہے تم پر اے سعد کے بيٹے -

کيا تمہيں اسلام کے قوانين ياد ہيں ؟ کيوں جنگ کو نہيں روک  رہے ہو تاکہ  دونوں اطراف نماز پڑھ ليں اور پھر جنگ کي طرف واپس آئيں - "

دشمن کا ردعمل

امام  کي فوج کي طرف سے نماز کے ليۓ اعلان امان کے ساتھ حصين بن تميم نے فرياد لگائي - " يہ نماز قابل قبول نہيں "

حبيب بن مظاھر نے جواب ديا !

تم يہ ادعا کر رہے ہو کہ خاندان پيغمبر اسلام کي نماز قبول نہيں ہو گي اور خمّار ميں ( حمار يا ختار ) قبول ہو گي ؟


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام جعفر صادق علیہ السلام کی یونیورسٹی
قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں
انبیاء کی خصوصیات
انمول انفاق کی د س لازمی شرطیں
حضرت عباس کربلا میں شجاعت کا نمونہ
اپنے آقا امام حسین علیہ السلام کو سلام
قرآن و ماہ رمضان
از نہج البلاغہ
امامت آیہ ابتلاء کی روشنی میں
قیام حسین اور درس شجاعت

 
user comment